چین کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں ، سی پیک سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی : وزیرخارجہ
اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ چین کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، سی پیک سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔


تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹیڈیز کے 49 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مستقبل میں اعلیٰ مقام دلانے کے لئے کوشاں ہیں ، ملک کی خارجہ پالیسی جیوپولیٹیکل اثرات سے براہ راست متاثر ہورہی ہے ، اس صورتحال میں ہمیں اپنے جغرافیائی مقام کو استعمال کرکے اچھے مواقع تلاش کرنا ہوں گے ، پاکستان ایسے خطے میں ہے کہ جہاں دنیا میں ہونے والی تبدیلیاں براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے بطور قوم پاکستان کو بہترین پوزیشن میں لانا ہے ، ہمارے چین کے ساتھ بہت مضبوط تعلقات ہیں ، سی پیک سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، اقتصادی اور سفارتی سطح پر ہمارے پاس پوٹیشنل موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں امریکا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ، پاکستان اب بھی عالمی طاقتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے لوگوں میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ دنیا میں کہیں بھی کام کرسکتے ہیں ، ہمارے اپنے نوجوانوں کے لئے ترقی کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کا براہ راست اثر ہر پاکستانی کی زندگی پر مرتب ہوتا ہے ، ہمیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں ، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کےلئے کام کررہے ہیں ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹیڈیز کے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت ان کے لئے باعث اعزاز ہے کیونکہ اس ادارے کی بنیاد ان کے نانا سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گی جس کا مقصد ملک کی خارجہ پالیسی کو بہتر بنانا ہے ، ہمیں پاکستان کے عوام کو دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ رکھنے اور اپنے موقف کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے ساتھ تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست2019 کو اپنے یکطرفہ اقدامات کے ذریعے کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ۔
ان کاکہنا تھا کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے اقدامات کررہا ہے جبکہ مئی میں حد بندی کمیشن کا اقدام اس کی ایک کڑی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت ہندوتوا ایجنڈے پر سرگرم ہے ، اسلاموفوبیا اور بی جے پی لیڈروں کے حالیہ ریمارکس سے سنگین ماحول پیدا ہورہا ہے اور بھارت میں ہندوتوا کے نظریئے کو بالادست بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کو مسائل گزشتہ حکومت سے ورثے میں ملے ہیں جن سے نمٹنے کے لئے حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے۔
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 16 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 4 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 16 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 7 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 12 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 4 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 4 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 7 hours ago




