نیڈ پرائس نے کہا کہ بھارت کو انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔


ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ کا ایک ہم شراکت دار ہے، اس شراکت داری کو بڑھانے کے لیے مشترکہ مفادات پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی ملاقات میں کئی معاملات پر تعمیری گفتگو ہوئی، روس کا یوکرین پر حملہ بھی پاک امریکہ وزرائے خارجہ کی گفتگو کا حصہ رہا۔
بھارت کے روس سے تیل خریدنے سے متعلق سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نے کہا کہ بھارت سے اس معاملے پر متعدد بار گفتگو ہو چکی ہے، بھارت کو واضح کر چکے ہیں کہ ان کی مدد اور شراکت داری کے لیے تیار ہیں، مگر بھارت سے ایسی شراکت داری نہیں بنا سکے، جیسی اس کی روس کے ساتھ ہے۔
نیڈ پرائس نے اپنی نیوز کانفرنس میں بھارت میں بی جے پی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے گھروں کو گرائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بی جے پی کے دو عہدیداروں کے جارحانہ تبصروں کی مذمت کی ہے۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ بھارت کو انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 7 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل




