لاہو ر : مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب لاہور نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ تفتیش ٹیم اور مریم نواز کے درمیان شیشے کا گلاس لگایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر کرونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا، تفتیش ٹیم اور مریم نواز کے درمیان شیشے کا گلاس لگایا جائے گا، مریم نواز کوکل 11 بجے طلب کیا ہے، مریم نواز سے پہلے چوہدری شوگر مل انکوائری میں تفتیش کی جائے گی۔
جی این این کے مطابق مریم نواز سے چوہدری شوگر مل میں 10 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا جائے گا، 3 غیر ملکی شخصیات سے شئیرز کی خریدوفروخت اور 2 کاروباری شخصیات سے مراسم بارے پوچھا جائے گا۔مریم نواز سے جاتی عمرہ کیس میں 7 سوالات پوچھے جائیں گے، مریم نواز سے جاتی عمرہ اراضی خریدنے کےلیے رقم کہاں سے آئی پوچھا جائے گا۔مریم نواز سے انکم، ٹیکس اور حاصل کیے گیے تحائف بارے پوچھا جائے گا اسکے علاوہ مریم نواز سے سورس آف انکم اور سرمایہ سے متعلق سوالات ہوں گے۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو 26 مارچ کو طلب کیا ہے۔ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے لاہور آفس کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار دے دیا گیا اور نیب لاہور کی سیکورٹی رینجرز کے سپرد کر دی گئی ہے۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل





