Advertisement
پاکستان

پنجاب میں مارکیٹوں کی رات 9 بجے بندش کا فیصلہ

بجلی کی بچت کے لیے پنجاب حکومت بھی سندھ حکومت کے تقش قدم پر چل پڑی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں مارکیٹوں کی رات 9 بجے بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جون 19 2022، 12:45 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب میں مارکیٹوں کی رات 9 بجے بندش کا فیصلہ

ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں یہ بندش دو ماہ تک قائم رہے گی۔ اگست کے بعد مزید فیصلے کیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے ریسٹورنٹس کو 11 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شادی ہال 10 بجے بند کردیے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس ویک اینڈ  یعنی ہفتہ کو رات دیر گئے تک کھلے رہیں گے۔ دوسری جانب لاہور کی 63 مارکیٹس کی فہرست وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی ہے۔ جہاں پر ایک اندازے کے مطابق رات کے اوقات میں 361 میگا واٹ بجلی استعمال ہورہی ہے۔

 لیسکو ذرائع کے مطابق پیک آورز میں کمرشل فیڈرز بند کرنے کی بات چل رہی ہے، وفاق کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں کمرشل فیڈرز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور میں رات 9 بجے کے بعد مجموعی طور پر 63 مارکیٹس کو بند کیا جائے گا۔

بند ہونے والی مارکیٹس میں ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، میٹرو کیش اینڈ کیری، صدیق ٹریڈ سنٹر، سٹی ٹاور گلبرگ ،کلمہ ٹاور گلبرگ،،پیس مال گلبرگ اور پارک لین بند ہو گی جبکہ فورٹریس سٹیڈیم، لبرٹی مارکیٹ، حفیظ سنٹر، گلشن راوی، انار کلی بھی فہرست میں شامل ہیں۔

ایم ایم عالم روڈ، جوہر ٹاؤن، شادمان، کریم مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹس میں بجلی بند ہو گی۔

Advertisement
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 2 دن قبل
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • ایک دن قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 10 گھنٹے قبل
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

  • 2 دن قبل
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 9 گھنٹے قبل
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  • 2 دن قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 2 دن قبل
Advertisement