Advertisement

بنگلہ دیش اور بھارت میں سیلاب سے تباہی، 50 افراد ہلاک

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے شمال مشرقی بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث آئندہ دو دنوں میں سیلابی صورتِ حال مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 19th 2022, 3:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنگلہ دیش اور بھارت میں سیلاب سے تباہی، 50 افراد ہلاک

بھارت اور بنگلہ دیش  میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ مختلف حادثات میں اب تک 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق رواں ہفتے کے دوران طوفانی بارشوں کے باعث حادثات میں بنگلہ دیش میں 25 اور بھارت میں بھی کم از کم 25 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث آسمانی بجلی کڑکنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔  دیگر چار افراد چٹاگانگ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

گذشتہ ہفتے سے ہونے والی بارشوں کے باعث شمال مشرقی بنگلہ دیش کے کئی علاقے زیرِ آب ہیں جس کی وجہ سے اسکولوں کو امدادی پناہ گاہوں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے شمال مشرقی بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث آئندہ دو دنوں میں سیلابی صورتِ حال مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔

بھارت کی ریاست میگھالیہ میں بھی بارشوں، لینڈسلائیڈنگ اور دیگر واقعات سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔  ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابقریاست آسام  میں سیلاب کے باعث کم از کم نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ آسام کے 28 گاوں زیر آب آ گئے ہیں ۔

Advertisement
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 days ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 3 days ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 17 hours ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 2 days ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 20 hours ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 18 hours ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 16 hours ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 12 hours ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط