عید تک دکانیں رات دیر تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔ عید کے بعد جلد دکانیں بند کرنے کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔


لاہور، پنڈی، فیصل آباد اور ملتان سمیت پنجاب بھر میں9 بجے کاروباری مراکز، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور دکانیں بند ہو جائیں گی۔
گورنر پنجاب نے کا روباری مراکز جلد بند کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہول سیل اور پرچون کی دکانیں، شاپنگ مالز، بیکریاں، دفاتر، اسٹور رومز، گودام، ویئرہاؤسز کو رات نو بجے بند کرنا ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینما ہالز اور تھیٹر بھی رات ساڑھے گیارہ بجے کے بعد نہیں کھولے جاسکتے۔ کمرشل اور انڈسٹریل عمارتیں، ریسٹورنٹس، کلب، تندور، کیفے بھی رات ساڑھے گیارہ بجے بند کرنا ہوں گے۔ سیرو تفریح کے تمام مقامات بھی ساڑھے گیارہ بجے کے بعد نہیں کھولے جاسکتے۔
ہفتے کو کاروباری مراکز ساری رات کھولے جاسکیں گے۔ جمعہ یا اتوار میں سے ایک دن کاروبار مکمل بند رکھنا ہوگا۔
میڈیکل اسٹورز، اسپتال، لیبارٹریاں، پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز، ٹائرشاپس، دودھ دہی کی دکانوں پر اس حکم کا اطلاق نہیں ہوگا۔
تاجروں نے مارکیٹوں کی جلد بندش کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ صدر انجمن تاجران پاکستان خالد پرویز نے کہا کہ دکانیں جلد بند کرنے کا فیصلہ عوام دشمن ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عید تک دکانیں رات دیر تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔ عید کے بعد جلد دکانیں بند کرنے کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
- 14 گھنٹے قبل

پاک بھارت 7 مئی کی فضائی جھڑپ:پاک فضائیہ کی کارروائی کی تفصیلات جاری
- 15 گھنٹے قبل

کل جماعتی حریت کانفرنس کی 5 اگست کو مکمل ہڑتال کی کال، بھارتی اقدامات مسترد
- 10 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، امداد کے منتظر 13 افراد سمیت 36 فلسطینی شہید
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: دبئی اور ابوظبی میزبانی کریں گے، پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
- 10 گھنٹے قبل

چینی بحران: حکومتی قیمت نظرانداز، ملک بھر میں چینی 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی
- 10 گھنٹے قبل

ایرانی صدر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل

علیمہ خان کا مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے پر اعتراض: فیصلہ میرٹ کے خلاف ہے
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو اور بلاک چین کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 15 گھنٹے قبل
چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
- 13 گھنٹے قبل

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب گواہ کا بیان قلم بند
- 14 گھنٹے قبل