شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کا سفیر بننے پر مجھے فخر ہے ۔


پشاور: قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی خیبرپختونخوا کے خیر سگالی سفیر مقرر ہو گئے ، شاہین شاہ آفریدی نے خیبرپختونخوا پولیس کی وردی پہنی ، انہیں اعزازی ڈی ایس پی کے بیجز لگائے گئے ۔
پشاور میں قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کا خیر سگالی سفیر بنانے کی تقریب ہوئی ، تقریب میں آئی جی کے پی پولیس معظم جاہ انصاری اور دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ کرکٹر فخر زمان بھی تقریب میں موجود تھے ۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے شاہین شاہ آفریدی کو اعزازی ڈی ایس پی رینک کے بیجز لگائے ۔ خیبرپختونخوا پولیس کا یونیفارم پہننے اور اعزازی ڈی ایس پی کے بیجز لگانے کے بعد قومی کرکٹر نے پولیس وردی میں پہلی سلامی اپنے والد کو پیش کی اور کہا کہ میرے والد بھی 25 سال تک پولیس فورس کا حصہ رہے ، بہادر پولیس فورس نے بہت قربانیاں دیں ، اصلی ہیرو ہماری فورسز ہیں ۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کا سفیر بننے پر مجھے فخر ہے ۔

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 10 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 10 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 7 گھنٹے قبل

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 7 گھنٹے قبل

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 6 گھنٹے قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 11 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 10 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 6 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 11 گھنٹے قبل