اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق لیے جانے کی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرامت بھنڈاری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے، الیکشن کمیشن اور دیگر کو اوورسیز پاکستانیوں کو دی گئی ووٹ کی سہولت کی فراہمی کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، نادرا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار بنائے۔
واضح رہے کہ رواں برس مئی میں پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے قومی اسمبلی سے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظور کرایا تھا۔
اس بل کے تحت پی ٹی آئی حکومت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کے حوالے سے کی گئی ترامیم ختم کردی گئی تھیں۔
دوسری جانب پاکستان کے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا ، سابق حکومت نے 2021 میں ای ووٹنگ کا بل متعارف کروایا اور اس کے ساتھ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو نتھی کرتے ہوئے پارلیمان کو بلڈوز کر کے اس کو پاس کروایا تھا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایسا ملک جہاں اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال جاننے میں دس پندرہ سال لگ گئے وہاں ای وی ایم کے استعمال سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے درجہ بہ درجہ آگے بڑھا جائے۔

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- ایک دن قبل
تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- ایک دن قبل
پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیلئے خواتین کے سکواڈ کا اعلان کردیا
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل
ڈیجیٹل ادائیگیاں: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
- 8 گھنٹے قبل
معرکہ حق میں کامیابی کے بعدہمارے لڑاکاطیارےخریدنے کے لئے کئی ممالک خریداری کیلئےبات کررہے ہیں:وزیراعظم
- 3 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)


