جی این این سوشل

پاکستان

بھارتی مسافر طیارے میں فنی خرابی،کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

بھارتی اسپائس جیٹ مسافر طیارہ نئی دہلی سے دبئی جارہا تھا۔ طیارے میں 100 سے زائد مسافرسوار ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی مسافر طیارے میں فنی خرابی،کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دہلی سے دبئی جانیوالے بھارتی طیارے  نے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کر لی۔

بھارتی مسافر طیارہ ہنگامی صورتحال پر کراچی ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا۔بھارتی طیارے بوئنگ737میں فنی خرابی پیدا  ہونے پرکپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔

سول ایوی ایشن کے مطابق طیارے کے انجن سے آئل لیک ہونے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی گئی تھی۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔اعلیٰ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مسافروں کی مہمان نواز کی جارہی ہے۔

بھارتی اسپائس جیٹ مسافر طیارہ نئی دہلی سے دبئی جارہا تھا۔ طیارے میں 100 سے زائد مسافرسوار ہیں۔

پاکستان

امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی

پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لیے ہمارا عزم مضبوط ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی

امریکہ نے نئے آئی ایم ایف بیل آئوٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کر دی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا، معاشی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی استحکام کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ کیا، معیشت کو مستحکم کرنے اور قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور اس میں ہونے والی پیشرفت کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے پاکستانی حکومت کو اپنے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقتصادی اصلاحات پر توجہ مرکوز کرنے اور وسعت دینے کی بھی ترغیب دی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لیے ہمارا عزم مضبوط ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ میں صحافیوں کو دھمکیاں کسی صورت قبول نہیں، صحافیوں کا کوئی بھی سوال ہو خوش آمدید کہتے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگ نامناسب تبصرے اور دھمکیاں دیتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

علی امین گنڈا پور نے شیر افضل مروت کے بھائی کو کے پی کابینہ سے فارغ کر دیا

خالد لطیف خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور نے شیر افضل مروت کے بھائی کو کے پی کابینہ سے فارغ کر دیا

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کردیا۔

کے پی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خالد لطیف خان کو معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔

محکمہ انتظامیہ کے پی نے معاون خصوصی خالد لطیف خان کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔

خالد لطیف خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ: پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی

پی سی بی میں پی ایس ایل کی کمشنرنائلہ بھٹی کا استعفیٰ منظورکرلیا گیا، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ بورڈ: پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) میں پاکستان سپرلیگ کمشنر نائلہ بھٹی اپنےعہدے سےمستعفی ہو گئیں۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ پی ایس ایل کمشنرنائلہ بھٹی کا استعفی منظورکرلیا گیا ہے۔

بورڈ حکام سےاختلافات کے باعث نائلہ بھٹی نےاستعفی دیا،نائلہ بھٹی سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ٹیم کا حصہ تھیں۔

یاد رہے اس سے پہلے ڈائریکٹرمیڈیا اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر سہیل بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll