Advertisement
تجارت

پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں

عالمی بلین مارکیٹ میں بدھ کو سونا 43 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4638 ڈالر فی اونس کا ہوگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر جنوری 14 2026، 5:04 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں کی بلند پرواز جاری ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں بدھ کو سونا 43 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4638 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4300 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3687 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 16 ہزار805 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔

Advertisement
رجحانات
Advertisement