جی این این سوشل

دنیا

الجزیرہ خاتون صحافی غیر ارادی طور پر فائرنگ کا نشانہ بنیں: امریکا

یاد رہے کہ 11 مئی کواسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر شہید ہو گئی تھیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الجزیرہ خاتون صحافی غیر ارادی طور پر فائرنگ کا نشانہ بنیں: امریکا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ الجزیرہ کی خاتون صحافی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ غیر ارادی طور پر ہوئی،انہیں جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا

امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ شیریں ابو عاقلہ کی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاکت غیر ارادی واقعہ  ہے تاہم آزاد تفتیش کار اس حوالے سے ابھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ  فلسطینی حکام کی جانب سے دی جانے والی گولی کا تفصیل کے ساتھ فارنزیک تجزیہ کیا گیا۔ بیلسٹک ماہرین کے مطابق  گولی بری طرح خراب ہوچکی تھی جس کی وجہ سے واضح نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکا۔

یاد رہے اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں واضح لکھا ہے کہ صحافی شیریں ابو عاقلہ کو اسرائیلی فورسز نے قتل کیا، تحقیقات کے نتائج ’آزادانہ مانیٹرنگ‘ کے ذریعے سامنے لائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 11 مئی کواسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر شہید ہو گئی تھیں۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹر شیریں ابو عاقلہ کا تعلق فلسطین سے تھا، جو جینن میں اسرائیلی فورسز کے چھاپوں کی کوریج کررہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق گولی لگنے کے بعد صحافی کو فوری اسپتال لے جایا گیا، لیکن ان کی جان نہیں بچائی جا سکی، اور ڈاکٹرز نے ان کے مرنے کی تصدیق کی۔

الجزیرہ  کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صحافی کی موت کے حالات ابھی تک واضح نہیں ، لیکن واقعے کی ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ شیریں ابو عاقلہ کو سر میں گولی ماری گئی تھی۔

تجارت

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کمی کے ساتھ39600 2 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ۔

مقامی مارکیٹوں میں نئی قیمت کے مطابق سونا فی تولہ 1400 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 39 ہزار 6 سو روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 12 سو روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 5 ہزار4 سو 18 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی نہیں آئی، چاندی کی قیمت فی تولہ 2 ہزار 6سو 20 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 2297ڈالر ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال کے آخر میں جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی جہاں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقا کا ساتواں ٹیسٹ ٹور ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم اس سال آسٹریلیا کے دورے میں بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم اس سال جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی۔

علاوہ ازیں پاکستان اسی سال بنگلادیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی بھی کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی تاجروں کا دورہ پاکستان نتیجہ خیز ثابت ہو گا، وزیر اعظم

سعودی فرمانروا اور ولی عہد پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اس کی ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی تاجروں کا دورہ پاکستان نتیجہ خیز ثابت ہو گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  آئندہ چند روز میں سعودی تاجروں کا دورہ پاکستان نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اعلی سطح جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اس کی ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

اجلاس کو وزیرِ اعظم کے دورہ سعودی عرب کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے کاروباری وفد کی اسلام آباد آمد اور متوقع شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات پر مجھ سمیت پوری قوم ان کی شکر گزار ہے۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں ںے کہا کہ دورہ سعودی عرب کی بہترین تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزراء اور افسران کی کوششیں قابل تحسین ہیں، سعودی قیادت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی جو خوش آئند ہے۔

اجلاس کو سعودی عرب کی جانب سے کاروباری شخصیات کے اعلی سطح وفد کے آئندہ چند روز میں دورہ پاکستان کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی وفد کی بہترین مہمان نوازی کی جائے، امید ہے سعودی وفد کے ساتھ پاکستانی کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں نتیجہ خیز ہوں گی، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں پاکستان خوش قسمت ہے جسے سعودی عرب جیسا خیر خواہ دوست میسر ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll