وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم آفس کو جلد از جلد شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم آفس کی عمارت کو ہنگامی بنیادوں پر شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔


وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بذریعہ ویڈیو لنگ اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملک میں شمسی توانائی کے فروغ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اور بتایا گیا کہ ملک میں ایندھن سے چلنے والے پاور ہاؤسز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے اور 11 کے وی کے 2000 فیڈرز پر شمسی توانائی کی پیداوار کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔
اجلاس میں ملک بھر میں سرکاری عمارات کی شمسی توانائی پر منتقلی کی تجویز کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور بتایا گیا کہ اگلے 10 سالوں میں سرکاری عمارتوں پر 1000 میگاواٹ تک کے شمسی توانائی پیدا کرنے کے پلانٹس لگائے جائیں گے۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ملک میں ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن بھی کی جائے گی، حکومتی فنڈنگ سے بلوچستان میں ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ زیرِ غور ہے، جس کے ذریعے سے صوبے میں 30 ہزار ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، اور اس منصوبے پر 300 بلین روپے کی لاگت آئے گی۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ شہریوں کو شمسی توانائی پیدا کرنے کے پلانٹس، جن میں نیٹ میٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہو، مہیا کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
اجلاس میں سولر اور گرین انرجی پر منتقلی کے حوالے سے اہم اعلانات کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ یکم اگست کو قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، پالیسی کا نفاذ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ جب کہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ہنگامی بنیادوں پر وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم آفس کی عمارات شمسی توانائی پر منتقل ہوجائیں گی، اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور کوشش ہے کہ ملک کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی بجلی پیدا کرنے کا ایک صاف،سستا اور ماحول دوست ذریعہ ہے، اور اس سے پیدا کی گئی بجلی سستی ہوگی، عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ہوگا۔
شہبازشریف نے کہا کہ ہم پاکستان کی پہلی جامع سولر انرجی پالیسی سامنے لا رہے ہیں، پالیسی کا نفاذ صوبوں کی باہمی مشاورت سے ہوگا۔
وزیراعظم نے سولر انرجی ٹاسک فورس کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں کو ان تجاویز سے آگاہ کر کے ان کی رائے لی جائے، متبادل توانائی کے تمام منصوبوں میں صوبوں کی ہم آہنگی ہو۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 17 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 17 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل




