اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2افراد انتقال کرگئے جبکہ 390کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔


قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے17ہزار397 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 2.24فیصدرہی جبکہ کوروناکے175 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
COVID-19 Statistics 14 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 14, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 17,397
Positive Cases: 390
Positivity %: 2.24%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 175
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔
ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
پاکستان میں ایک ماہ پہلے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 تھی اور اس دوران کوئی اموات بھی رپورٹ نہیں ہوئی تھیں۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 17 hours ago
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
- 18 hours ago

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 15 hours ago

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 2 days ago

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 15 hours ago
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 17 hours ago
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 2 days ago

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- 2 days ago
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 2 days ago
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- 2 days ago

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 15 hours ago
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- a day ago


