سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کا تحریک عدم اعتماد مسترد کرنیکا فیصلہ غیر آئینی قرار دیدیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر کا تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا فیصلہ غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کے خلاف ازخود نوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلی فیصلہ 86 صفحات پرمشتمل ہے اور اسے چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے تحریرکیا ہے۔
سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکرکا تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے وکیل نے بیرونی مداخلت سے متعلق مراسلے کا حوالہ دیا لیکن مراسلے کا مکمل متن عدالت کو نہیں دکھایا، مراسلے کا کچھ حصہ بطور دلائل سپریم کورٹ کے سامنے رکھا گیا۔
سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی وکیل کے مطابق مراسلے کے ذریعے حکومت گرانے کی دھمکی دی گئی، مبینہ بیرونی مراسلہ ایک خفیہ سفارتی دستاویزہے، سفارتی تعلقات کے پیش نظر عدالت مراسلے سے متعلق حکم نہیں دے سکتی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت تسلیم کی گئی، اجلاس کے اعلامیے میں تھا اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد میں بیرونی سازش نہیں کی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بیرونی سازش سے متعلق کوئی انکوائری یا تحقیق نہیں کرائی گئی، سفارتی مراسلے سے متعلق فیصلہ کرنا ایگزیکٹیو کا کام ہے۔

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- ایک گھنٹہ قبل

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- 9 منٹ قبل

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 18 گھنٹے قبل

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی آج 18ویں برسی آج منائی جارہی ہے،مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی
- ایک گھنٹہ قبل

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- 13 منٹ قبل

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ، 2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی
- 20 گھنٹے قبل

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- 19 منٹ قبل

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- ایک گھنٹہ قبل

احتجاج میں عسکری قیادت کودھمکیوں کا معاملہ،پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری
- 20 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)

