Advertisement
پاکستان

ضمنی انتخابات : پنجاب پولیس نے صوبے کے 20 حلقوں کیلئے سکیورٹی پلان تیار کر لیا

لاہور : پنجاب پولیس نے صوبے کے20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 14th 2022, 6:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ضمنی انتخابات : پنجاب پولیس نے صوبے کے 20 حلقوں  کیلئے سکیورٹی پلان تیار کر لیا

تفصیلات کے مطابق  ڈی آئی جی آپریشن پنجاب پولیس وقاص نذیر نے ایک بیان میں  کہا کہ پنجاب کے 14اضلاع میں ضمنی انتخابات کے موقع پر 52  ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہر حلقے میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کے سوا اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے۔  وقاص نذیر کا کہنا تھا انتخابی عمل کی نگرانی کیلئے پولیس کے مرکزی دفتر میں خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور کے چار حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے  لاہور پولیس نےسکیورٹی کے لئےکمر کس لی ہے ، سی سی پی او لاہور کے مطابق تمام پولنگ ایریاز کے حساس پوائنٹس پر لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی کے لئے آج سے عارضی ناکے لگائے جائیں گے، 44ناکہ جات پر 04 ایس پیز،12 ایس ڈی پی اوز،21 ایس ایچ اوز،88اپر سب آرڈینیٹس سمیت 1000سے زائد افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ اینٹی رائٹ فورس کے 300سے زائد جوان بھی شامل، ڈولفن اور پیرو ٹیمیں معاونت کریں گی، ناکوں پر تعینات افسران الیکشن مہم اور پولنگ دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہونے سے روکیں گے۔ 

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 18 گھنٹے قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 3 دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 21 گھنٹے قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 15 گھنٹے قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 19 گھنٹے قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
Advertisement