مفتاح اسماعیل نے کہا کہ قوم مشکل فیصلوں میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی اور پوری قوم نے مشکل فیصلوں میں حکومت کا ساتھ دیا ہے۔


اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی کی جائیں گی کیونکہ وزیر اعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات سستا کرنے کی سمری مل گئی ہے اور نئی قیمتوں کے لیے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے پر اعتراض نہیں ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پوری قوم کو مبارک باد ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ قوم مشکل فیصلوں میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی اور پوری قوم نے مشکل فیصلوں میں حکومت کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اور پاکستانی قوم بحرانوں کو سمجھتی ہے۔ اب مشکل وقت کے بعد قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 21 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 21 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 15 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل






