ضمنی انتخابات : پنجاب پولیس نے صوبے کے 20 حلقوں کیلئے سکیورٹی پلان تیار کر لیا
لاہور : پنجاب پولیس نے صوبے کے20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن پنجاب پولیس وقاص نذیر نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کے 14اضلاع میں ضمنی انتخابات کے موقع پر 52 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا ہر حلقے میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کے سوا اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے۔ وقاص نذیر کا کہنا تھا انتخابی عمل کی نگرانی کیلئے پولیس کے مرکزی دفتر میں خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور کے چار حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے لاہور پولیس نےسکیورٹی کے لئےکمر کس لی ہے ، سی سی پی او لاہور کے مطابق تمام پولنگ ایریاز کے حساس پوائنٹس پر لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی کے لئے آج سے عارضی ناکے لگائے جائیں گے، 44ناکہ جات پر 04 ایس پیز،12 ایس ڈی پی اوز،21 ایس ایچ اوز،88اپر سب آرڈینیٹس سمیت 1000سے زائد افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے۔
سی سی پی او کا کہنا ہے کہ اینٹی رائٹ فورس کے 300سے زائد جوان بھی شامل، ڈولفن اور پیرو ٹیمیں معاونت کریں گی، ناکوں پر تعینات افسران الیکشن مہم اور پولنگ دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہونے سے روکیں گے۔

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- 3 دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 3 دن قبل

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 3 دن قبل

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 2 دن قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 4 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 2 دن قبل

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- 3 دن قبل






