اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔


وزیر اعظم میڈیا آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں معاشی ٹیم اور معیشت سے متعلق اعلیٰ حکام شریک ہوں گے ۔
اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجوہات اور اس کے سدباب کے لئے اقدامات پر غور ہوگا۔
وزیراعظم کی معاشی ٹیم ملکی معاشی صورتحال اور روپے کی قدر کے حوالے سے حقائق پر بریفنگ دے گی۔
اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگست میں سیاسی و معاشی حالات معمول پر آ جائیں گے ، سابق حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے ملک میں معاشی مشکلات آئیں ، پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو چکا ہے، اب کوئی رکاوٹ نہیں رہی، ڈالر کی قدر میں اضافہ میں 2 دن کی سیاسی صورتحال کا بڑا ہاتھ ہے ، اس کی معاشی وجوہات نہیں ہیں، ملک میں 60 دن کا ڈیزل موجود ہے، ایک دوست ملک 1.2 ارب ڈالرز کی آئل فنانسنگ کرے گا، رواں مالی سال میں 8 ارب ڈالر مختلف اداروں اور دوست ممالک سے مل جائیں گے۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 20 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 18 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 16 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- 2 منٹ قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل
