Advertisement

سری لنکا : رانیل وکرما سنگھے نئے صدر منتخب

کولمبو:سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 20th 2022, 8:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سری لنکا : رانیل وکرما سنگھے نئے صدر منتخب

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی پارلیمنٹ میں ارکان نے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے ۔ صدارتی انتخاب کے موقع پر پارلیمنٹ کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی تھی اور ہزاروں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

قائم مقام صدر وکرما سنگھے سمیت 3 امیدوار صدارت کی دوڑ میں شامل تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رانیل وکرما سنگھے 2024ء تک صدارتی عہدہ سنبھالیں گے۔نومنتخب صدر رانیل وکرما سنگھے کا کہنا ہے کہ ملک بہت مشکل صورتِ حال سے دوچار ہے، ہمیں مستقبل میں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

 قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے 6 مرتبہ سری لنکا کے وزیرِ اعظم رہ چکے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ دنوں صدر گوٹابایا راجہ پاکسے کے ملک سے فرار ہونے کے بعد قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں جاری شدید احتجاج کے بعد صدر راجا پاکسے بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں ۔  راجا پاکسے کی مدت صدارت 2024 میں ختم ہونا تھی لیکن اب ان کی جگہ صدر کے فرائض کوئی اور شخصیت سر انجام دے گی۔

گزشتہ دنوں سری لنکا کے قانون سازوں نے ملک کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے ملاقات کی تھی ۔  ملاقات میں پارلیمنٹ اسپیکر مہندا یاپا نے وعدہ کیا کہ ایک ہفتے کے اندر شفاف سیاسی عمل کے ذریعے نئے رہنما کا انتخاب کیا جائے گا۔

دوسری جانب سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملک میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے ۔ یہ اقدام  نئے  صدر  کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے دوران ماحول پرامن رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد اپریل سے اب تک کئی بار ایمرجنسی نافذ کی جاچکی ہے۔

Advertisement
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 19 گھنٹے قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • ایک دن قبل
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 17 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • ایک دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 21 گھنٹے قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 4 دن قبل
Advertisement