سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنی ہی جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی مسعود مجید پر 40 کروڑ روپے لیکر ملک سے چلے جانے کا الزام عائد کردیا۔


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدی کا کہنا تھاکہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ اور ان کے 12 اتحادیوں کی شکست فاش ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کا فیصلہ ہے کہ تخت لاہور تحریک انصاف کا حق ہے، کورکمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پرویز الٰہی کو نامزد کیا ہے۔
فوادچوہدری کا کہنا تھاکہ پنجاب میں ایک انتخاب پراثر انداز ہونے کے لیے شیطانی کھیل شروع کیا گیا ہے ، ملک کا وزیرداخلہ کہہ رہا ہے کہ 5، 6 ارکان ادھر ادھر ہوسکتے ہیں، پنڈی کی نشست پر ری کاؤنٹنگ کا آرڈر دیاگیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ رحیم یار خان سے ہمارے ایم پی اے مسعود مجید مبینہ طور پر 40 کروڑ روپے لے چکے ہیں اور ترکی پہنچ چکے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ عطا تارڑ نے ہمارے ایم پی اے سے رابطہ کیا ہے، اندازہ لگائیں کہ 35 ،35 کروڑ روپے ایم پی اے کو دے رہے ہیں، اگر اس طرح سے ارکان کو خریدا جاتا رہا تو پاکستان میں جمہوریت کا کوئی مستقبل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو دبئی تو کسی کو ترکی میں ہوٹل بک کرکے دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا اور پی ٹی آئی کی جانب سے پرویز الٰہی اور ن لیگ کے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 18 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 16 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 21 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 20 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- 2 minutes ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago
