پاکستان میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران مہنگائی 12سے بڑھ 21 فیصد ہوگئی : ایشیائی ترقیاتی بینک
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 6 ماہ میں مہنگائی 12 سے بڑھ 21 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے ایشیائی ممالک بارے آؤٹ لک سپلیمنٹ رپورٹ جاری کردی ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکا کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ، مہنگائی اور عالمی معاشی حالات ایشیا کو متاثر کرسکتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح سری لنکا میں ریکارڈ کی گئی جہاں گزشتہ 6 میں مہنگائی 14 سے بڑھ کر 45 فیصد ہوگئی ۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں بھارت میں مہنگائی 5.7 سے بڑھ کر 7 فیصد ، بنگلہ دیش میں مہنگائی 6.1 سے بڑھ کر 7.4فیصد جبکہ چین میں مہنگائی 1.5 سے بڑھ 2.5 فیصد ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں تھائی لینڈ میں بھی مہنگائی 2.2 سےبڑھ کر 7.7 فیصد تک پہنچ گئی ۔
ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روس یوکرائن جنگ کے باعث خطے کی شرح نمو 4.6 فیصد تک محدود رہے گ ی جبکہ توانائی اور خوراک کی عالمی قیمتوں میں اضافہ بھی مہنگائی کا باعث ہے ۔
اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بھی اس سال جی ڈی پی گروتھ معتدل رہے گی اور مہنگائی کی شرح تخمینے سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کیلئے اقدامات ہیں جن میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور تیل و بجلی پر سبسڈی واپس لینا شامل ہے۔
اے ڈی بی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں قدرے بہتری آئے گی ، بیرونی اور مالیاتی عدم توازن پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کرنا ہونگے۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 7 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 7 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 3 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل





