Advertisement
تجارت

پاکستان میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران مہنگائی 12سے بڑھ 21 فیصد ہوگئی : ایشیائی ترقیاتی بینک 

اسلام آباد:  ایشیائی ترقیاتی بینک   نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں  گزشتہ 6 ماہ میں مہنگائی  12 سے بڑھ 21 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 21st 2022, 5:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران مہنگائی 12سے بڑھ 21 فیصد ہوگئی : ایشیائی ترقیاتی بینک 

تفصیلات کے مطابق  ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )  نے ایشیائی ممالک  بارے آؤٹ لک سپلیمنٹ رپورٹ جاری  کردی ۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکا کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ، مہنگائی اور عالمی معاشی حالات ایشیا کو متاثر کرسکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح سری لنکا میں ریکارڈ کی گئی  جہاں گزشتہ 6 میں مہنگائی 14 سے بڑھ کر  45 فیصد ہوگئی ۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ  6 ماہ میں بھارت میں مہنگائی 5.7 سے بڑھ کر 7 فیصد ، بنگلہ دیش میں مہنگائی 6.1 سے بڑھ کر 7.4فیصد جبکہ چین میں مہنگائی 1.5 سے بڑھ 2.5 فیصد  ہوگئی۔  

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں تھائی لینڈ میں بھی  مہنگائی 2.2 سےبڑھ کر 7.7 فیصد تک پہنچ گئی ۔ 

ایشیائی ترقیاتی بینک  رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روس یوکرائن جنگ کے باعث خطے کی شرح نمو 4.6 فیصد تک محدود رہے گ ی جبکہ  توانائی اور خوراک کی عالمی قیمتوں میں اضافہ بھی مہنگائی  کا باعث ہے ۔ 

اے ڈی بی  رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں بھی اس سال جی ڈی پی گروتھ معتدل رہے گی اور مہنگائی کی شرح تخمینے سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ  آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کیلئے اقدامات ہیں  جن میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور تیل و  بجلی پر سبسڈی واپس لینا شامل ہے۔ 

اے ڈی بی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  اگلے مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں قدرے بہتری آئے گی ، بیرونی اور مالیاتی عدم توازن پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کرنا ہونگے۔ 

Advertisement
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 7 hours ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • an hour ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 hours ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 6 hours ago
Advertisement