اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے دوران پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت کیسز کی شرح11 اعشاریہ 2 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کی مجموعی مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 2 فیصد کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سوات میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 23 فیصداور سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 22 فیصد جبکہ مالاکنڈ،گوجرانوالہ ، صوابی ، سرگودھا اور سیالکوٹ میں 12 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہورمیں 17، فیصل آباد اور راولپنڈی میں15،15فیصد 12،12فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین میں11،گجرانوالہ میں 10،اوکاڑہ،رحیم یارخان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 9 ،بہاولپورمیں 8اور گجرات میں7فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
Statistics 29 March 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) March 29, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 40,369
Positive Cases: 4525 Positivity % : 11.20%
Deaths : 41
گزشتہ روز این سی اوی کی جانب سے مُلک بھر میں تمام اقسام کی انڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر فی الفور پابندی عائد کر دی گئی ، اجتماعات میں تمام اقسام کے سماجی ، ثقافتی و سیاسی اور دیگر اقسام شامل ہیں۔ تاہم 5 اپریل سے شادی کی تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے باعث حکام نے ایک مرتبہ پھر سخت پابندیوں کا انتباہ دیا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4 ہزار525 کیسز سامنے آئے ہیں،جبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 46ہزار 663ہے، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 59ہزار 116کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 2268افراد کوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 7 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 11 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 8 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- a day ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 8 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 7 hours ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 hours ago








