Advertisement

ایران میں سیلاب  سے 69 افراد جاں بحق ، 39 زخمی 

تہران : ایران میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے  کے باعث 69 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے جبکہ 45 لاپتہ ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اگست 1 2022، 8:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران میں سیلاب  سے 69 افراد جاں بحق ، 39 زخمی 

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن (این ڈی ایم او ) کے نائب سربراہ نجاد جہانی نے بتایا کہ ایران میں ہفتے سے جاری شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 69 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے جبکہ 45 لاپتہ ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے 6زخمیوں میں سے 3 اور لاپتہ ہونے والوں میں سے 3 افراد کا تعلق عراق سے ہے ، بارشوں کے باعث  اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا  ہے ۔

ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے صدر پیر حسین نے کہا کہ 24 صوبوں کے 661 علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، جن میں صوبہ تہران کی کاؤنٹی فیروزکوہ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جہاں سیلاب کی وجہ سے بند سڑکوں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔

اصفہان کی تنظیم نظم و نسق کے ڈائریکٹر جنرل منصورنے کہا کہ سیلاب سے صوبہ اصفہان کی 18 کاؤنٹیز میں28.12 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے ، جس سے 4000 ہیکٹر زرعی زمین، 50 ہیکٹر باغات، 30 مویشی پالنے والے یونٹ اور 10 فش فارمنگ یونٹ متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں شدید بارشوں سے 98 کلومیٹر سڑکوں اور 61 عمارتوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

 

Advertisement
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 4 days ago
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 2 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 2 days ago
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 5 days ago
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 5 days ago
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 4 days ago
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 2 days ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 4 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 4 days ago
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 2 days ago
Advertisement