بارشوں سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے این ڈی ایم اے ، پی ڈی ایم اے مل کر سروے کریں : وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ہےکہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کےلئے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے مل کر سروے کریں، متاثرین کو رہائش، خوراک اورعلاج کی تمام ترسہولیات فراہم کی جائیں۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بخشنوب خیمہ بستی کے دورہ کے موقع پر ہدایات جاری کیں ۔ وزیراعظم کو این ڈی ایم اےاور پی ڈی ایم اے کےحکام نے طوفانی بارشوںاور سیلاب سے فصلوں ، باغات ، سڑکوں اور چھوٹے ڈیموں کو ہونےوالے نقصانات ، ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ لسبیلہ ،کیچ ، کوئٹہ، ہرنائی ، قلعہ سیف اللہ اور دیگر اضلاع میں بارشو ں اور سیلاب سے باغات ، فؔصلوں اور مکانات کونقصان پہنچا ہے۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ژوب ڈویژن میں لوگوں کا زیادہ تر ذریعہ معاش زراعت اور مویشی پالنا ہے۔ وہاں پربھی بہت نقصان ہواہے۔ تقریباً 10 ہزار ڈیم اور بندوں کو نقصان پہنچا ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع سے ہونے والے نقصانات کے اعدادوشمار اکٹھے کئے جارہے ہیں جن کی بنیاد پر بحالی کی سرگرمیوں کو آگے بڑھایا جائے گا ۔ بیماریوں کی روک تھام اور مریضوں کے علاج و معالجے کے لئے میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جہاں پر لوگوں کوعلاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ ویٹرنری ہسپتالوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ لوگوں تک اشیا خوردنی اور دیگر ضروری اشیا پہنچانے کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے حکام سے نقصانات اور امدادی کارروائیوں سے معلومات حاصل کیں ۔ متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کی طرف سے متاثرین کی امداد کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم بتایا گیاکہ ریسکیو اور امداد ی سرگرمیوں میں پاک فوج اور ایف سی کے اہلکاروں نے بھرپور مدد کی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متاثرین کی ہرطرح سے دادرسی کی جائے اورانہیں رہائش، خوراک اور دیگر سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔ وزیراعظم نے خیمہ بستی میں قائم میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر لوگوں سے علاج کی سہولیات کی فراہمی کے حوالےسے دریافت کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو ، وفاقی وزیرہائوسنگ مولانا عبدالواسع، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین ، وزیر مملکت برائے توانائی محمدہاشم نوتیزئی اور رکن قومی اسمبلی صلاحی الدین ایوبی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 21 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 18 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 18 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل



