Advertisement
پاکستان

پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے 85 افراد جاں بحق،4لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ زیر آب

پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں اور سیلاب سے اموات، نقصانات اور انتظامات کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 1st 2022, 8:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے 85 افراد جاں بحق،4لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ زیر آب

پی ڈی ایم اے نے 15جون سے 30 جولائی تک کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  ڈیڑھ ماہ میں مختلف حادثات میں 85 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔سیلاب میں 28 افراد جبکہ مون سون بارشوں کے دوران 79 افراد زخمی ہوئے۔
 
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیڑھ ماہ میں  بارشوں اور سیلاب سے10ہزار 797 گھروں کو نقصان پہنچا۔حالیہ مون سون اور سیلاب میں 4لاکھ ایک ہزار970 ایکڑ رقبہ زیر آب آیا۔
 
ریکارڈ کے مطابق امدادی ٹیموں نے 2ہزار462 افراد کو سیلابی علاقوں سے بحفاظت نکالا۔فلڈ ریلیف کیمپس میں 7ہزار819 افراد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
 
رپورٹ کے مطابق حالیہ مون سون اور سیلاب میں 3ہزار 36 جانور بھی ہلاک ہوئے۔ امدادی کاروائیوں کے دوران 501 جانوروں کو سیلابی علاقوں سے ریسکیو کیا گیا۔
 
میانوالی اور ڈی جی خان ڈویژن میں 29 ریلیف کیمپس قائم  کیے گئے ہیں۔ 176 گھرانوں کے 1ہزار 516 افراد فلڈ ریلیف کیمپس میں رہائش پذیر ہیں۔ریلیف کیمپس میں تمام افراد کو تین وقت کا کھانا،صاف پانی سمیت علاج معالجے کی سہولیات بدستور دی جارہی ہیں۔
 
 اب تک 2ہزار617 گھرانوں میں ایک ماہ کے لیے خشک راشن کے تھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں ۔ 2ہزار 666 گھرانوں میں ٹینٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔
 
متاثرین کے جانوروں کے لیے  بھی6 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ریسکیو ریلیف آپریشن میں 61 کشتیاں اور 444 ریسکیورز نے حصہ لیا۔

Advertisement
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 19 گھنٹے قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • ایک گھنٹہ قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • ایک دن قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 19 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
Advertisement