شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے امریکا کے صدر جوبائیڈن کو خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک نہ صرف مزید جنگی ہتھیار بنائے گا بلکہ میزائل تجربات بھی جاری رکھے گا۔

عالمی نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے اشتعال انگیزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے میزائل تجربات کو جاری رکھنے اور مزید جنگی ہتھیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر امریکا نے دھمکی امیز لہجہ برقرار رکھا تو یہ عمل امریکا کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔ ہم اپنی فوجی استعداد میں اضافے کے سلسلے کو جاری رکھیں گے، ملک کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی بیلسٹک میزائل بنانے پر پابندی کے باوجود شمالی کوریا نے دو روز قبل ساحلی علاقے میں ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔ میزائلوں نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔
شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ جنوبی کوریا اور جاپان نے بھی میزائل تجربے پر تنقید کی تھی۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 21 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 15 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل






