Advertisement

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ مزید 2مقدمات میں بری

کراچی : لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو مزید 2 مقدمات میں بری کردیا گیا ہے ۔ عزیربلوچ کو ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤا ور تھانے پر حملہ کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا گیا جبکہ دوسرے مقدمے میں عدالت نے عزیر بلوچ کی بریت کی درخواست منظور کرلی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 سال قبل پر مارچ 31 2021، 6:29 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

جوڈیشل مجسٹریٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ ودیگر کے خلاف مقدامات کی سماعت کی، عزیر بلوچ ، شاہد رحمان عرف ایم سی بی ، ذاکر ڈاڈا اور دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے، 

سماعت کے دوران استغاثہ ایک بار پھر ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ، گواہوں نے ملزمان کو پہچانے سے انکار کر دیا ۔ عدالت نے کہا کہ ملزمان کیخلاف اگر دوسرے مقدمات نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔  

اس موقع پر پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان نے 2014میں کلاکوٹ تھانے پر حملے کیے ۔ حملے کے دوران ہنگامہ آرائی اور جلائو گھیرائو کیا گیا اور ملزمان کے خلاف تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ عدالت نےعدم ثبوت پر عزیر بلوچ اور دیگر ملزمان کو بری کردیا گیا

دوسری جانب عزیربلوچ ودیگرکےخلاف کلری تھانے میں 2012 میںہنگامہ آرائی،بلوہ جلاؤ گھیراؤاورگاڑیوں پرپتھراؤ کے الزام میں  مقدمہ درج کیا گیا تھا، کیس میں تین ملزمان طارق سیاپا،عمر کچھی اور سعید پٹھان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں ، جبکہ عزیر بلوچ نے بھی اس مقدمے میں بریت کی درخواست دے رکھی تھی ۔ عدالت نے عزیر بلوچ کی جانب سے بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ 

 

Advertisement
ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

  • ایک دن قبل
پاکستان میں سونے  کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستانی وزیر مصدق ملک  سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

  • 2 دن قبل
شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا،  پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

  • 12 گھنٹے قبل
دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

  • 2 دن قبل
تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

  • ایک دن قبل
ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ  پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

  • 2 دن قبل
جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

  • 2 دن قبل
مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

  • ایک دن قبل
مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش   کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

  • ایک دن قبل
کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement