کراچی : لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو مزید 2 مقدمات میں بری کردیا گیا ہے ۔ عزیربلوچ کو ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤا ور تھانے پر حملہ کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا گیا جبکہ دوسرے مقدمے میں عدالت نے عزیر بلوچ کی بریت کی درخواست منظور کرلی ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ ودیگر کے خلاف مقدامات کی سماعت کی، عزیر بلوچ ، شاہد رحمان عرف ایم سی بی ، ذاکر ڈاڈا اور دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے،
سماعت کے دوران استغاثہ ایک بار پھر ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ، گواہوں نے ملزمان کو پہچانے سے انکار کر دیا ۔ عدالت نے کہا کہ ملزمان کیخلاف اگر دوسرے مقدمات نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔
اس موقع پر پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان نے 2014میں کلاکوٹ تھانے پر حملے کیے ۔ حملے کے دوران ہنگامہ آرائی اور جلائو گھیرائو کیا گیا اور ملزمان کے خلاف تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ عدالت نےعدم ثبوت پر عزیر بلوچ اور دیگر ملزمان کو بری کردیا گیا
دوسری جانب عزیربلوچ ودیگرکےخلاف کلری تھانے میں 2012 میںہنگامہ آرائی،بلوہ جلاؤ گھیراؤاورگاڑیوں پرپتھراؤ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، کیس میں تین ملزمان طارق سیاپا،عمر کچھی اور سعید پٹھان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں ، جبکہ عزیر بلوچ نے بھی اس مقدمے میں بریت کی درخواست دے رکھی تھی ۔ عدالت نے عزیر بلوچ کی جانب سے بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 8 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 14 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 14 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل











