واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، عالمی وباکے سبب دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 86 ہزار 559 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک 28 لاکھ 40 ہزار 296 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کا قہر برقرار، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 12 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 66 ہزار 611 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 12 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ کورونا کے امریکا میں 69 لاکھ 23 ہزار 637 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 727 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 37 لاکھ مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 25 ہزار 559 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 28 لاکھ 42 ہزارسے زائد ہوگئی ۔ کورونا وبا کے باعث برازیل میں ایک ماہ میں 66 ہزار 500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔برازیل میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کےباعث قبرستانوں میں گنجائش ختم ہوگئی ہے اور پرانی قبروں کو دوبارہ کھود کردفنانےکاسلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔
ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر آگیا ہے، ، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 63 ہزار 428 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 131 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 95 ہزار 976 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 46 لاکھ 95 ہزار 82 رپورٹ ہوئے ہیں۔ فرانس میں کیسز بڑھنے پر 6 سے زائد لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 99 ہزار سے زائد ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 54 ہزار 264 ہو چکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 764 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 50 ہزار 266 ہو چکی ہے۔ اٹلی میں کورونا سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار 847 جبکہ مجموعی کیسز 36 لاکھ 7 ہزار 83 ہو گئے ہیں ۔ ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 31 ہزار 713 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا کے کیسز 33 لاکھ 57 ہزار 988 ہو چکے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 75 ہزار 541 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 32 لاکھ 91 ہزار 394 متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے 77 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں ، جبکہ اب تک28 لاکھ 54 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ48لاکھ 98 ہزار سے زائد ہوچکی ہے ۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سال 2019 دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا، 11 مارچ 2020 کو اسے ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا گیا۔ اب تک 185سے زائد ممالک اس عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان نے 2024 کی شکست کا بدلہ لے لیا،امریکا کو 32 رنز سے شکست
- 15 hours ago

ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے 10 لاکھ بچوں کو اے آئی کی تربیت دی جائے گی،شزا فاطمہ
- 20 hours ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا امریکہ کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف
- 19 hours ago
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کر دیا
- 19 hours ago

سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ،فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 hours ago

پاک فضائیہ کی ’گولڈن ایگل‘ مشق کامیابی سے مکمل ،اعلیٰ جنگی تیاری اور عملی مہارت کا بھرپور مظاہرہ
- 16 hours ago

اسحاق ڈار سے کمبوڈیا کی وزیر تجارت جم نمول کی ملاقات، دوطرفہ شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق
- 17 hours ago

ورلڈ ڈیفنس شو 2026 :پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق بیسک ٹرینر طیارہ نمائش کیلئے پیش
- 20 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے،بیرسٹر سلمان صفدرکی عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو
- 19 hours ago

طالبان رجیم کے باعث خطے میں شدت پسندی اور دہشت گردی کو فروغ پرامریکی جریدے کی رپورٹ سامنے آگئی
- 20 hours ago

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر برائے سرمایہ کاری کی ملاقات،معاشی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق
- 17 hours ago

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، اسلام آباد میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ
- 20 hours ago












