Advertisement
پاکستان

عمران خان آج پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

پشاور: چیئرمین تحریک انصاف  ، سابق وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا ایک روزہ دورہ کرینگے۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 25th 2022, 5:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان آج پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

تفصیلات کے مطابق  دورہ پشاور کے دوران چیئرمین تحریک انصاف تنظیمی ذمہ داران اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے،  لانگ مارچ اور سیاسی صورتحال پر پارٹی اراکین سے بھی مشاورت ہوگی۔ 

اسکے علاوہ  عمران خان نشتر ہال میں انصاف لائرز کنونشن سے خطاب کرینگے ۔

دورے کے دوران پختونخوا سماجی میڈیا ٹیم کے ذمہ داران اور ایکٹیوسٹس بھی چیئرمین عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

تنظیمی ذمہ داران اور قائدین چیئرمین تحریک انصاف کو حقیقی آزادی کی تحریک کے اہم ترین مرحلے کی تیاریوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کریں گے۔

Advertisement