اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے فوری جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی ۔ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ آج صرف اسی کیس کی سماعت کے لیے آیا ہوں، اس موقع پر درخواست گزار بیرسٹر شعیب رزاق عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سوال کیا کہ ارشد شریف کی فیملی کے پاس کوئی گیا ہے ؟ انہیں کوئی معاونت چاہیے؟ اس پر وکیل نے بتایا کہ ارشد شریف کی میت آج پاکستان پہنچ جائے گی ، ہماری استدعا ہے کہ قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ انکوائری کے معاملے پر صحافتی تنظیموں کو آن بورڈ رکھا جائے، اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کینیا کی حکومت کی جانب سے رپورٹ آجائے گی، اگردرخواست گزارکو کینیا کی رپورٹ پراعتراض ہوا توکیس مزید سن لیا جائے۔
ارشد شریف کے وکیل شعیب رزاق نے کہا کہ سینئر صحافی کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا ہے ، اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ دو مختلف ملکوں کا معاملہ ہے ، ریاست کے ادارے بہتر طور پر اس معاملے کو حل کرسکتے ہیں۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملے پر سیکریٹری داخلہ اورسیکرٹری خارجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے نامزد افسر کو ارشد شریف کی فیملی سے فوری ملاقات کی ہدایت کرتے ہوئے آج رپورٹ طلب کی تھی۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل معروف صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

احتجاج کا معاملہ ، سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، KSE-100 انڈیکس 130,686 پر بند
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم پاکستان کو پولیو فری بنانے اور ہر بچے کو موذی مرض سے بچانے کے لیے پُرعزم
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
- 3 گھنٹے قبل

صہیونی فوج کی جارحیت جاری، غزہ میں امدادی کیمپ پر حملے سے 82 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

قطر کا حماس قیادت سے ذاتی ہتھیار جمع کرانے کا مطالبہ، جنگ بندی کوششوں میں نئی پیش رفت
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

(ن) لیگ میں شمولیت پر پی ٹی آئی کا 4 منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلانے والے پہلوان دین محمد 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 24 منٹ قبل

اسلام آباد: موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز کی فائرنگ کا انکشاف، بھوکے فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائی گئیں
- 2 گھنٹے قبل