لندن: رشی سُونک آج باضابطہ طور پر برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے، وہ برطانیہ کے 57ویں وزیرِ اعظم ہوں گے۔


برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم لز ٹرس صبح 9 بجے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گی ، جس کے بعد ڈاؤئننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کر کے بادشاہ چارلس کو استعفیٰ پیش کرنے بکنگھم پیلس جائیں گی۔
شی سُونک بکنگھم پیلس جا کر بادشاہ چارلس سے ملاقات کریں گے جہاں پر بادشاہ چارلس ان کو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔
رشی سونک کون ہیں؟
رشی سونک گزشتہ 3 ماہ کے دوران برطانیہ کے تیسرے وزیرِ اعظم ہوں گے جبکہ وہ برطانیہ کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔
رشی سونک کے آبا ؤ اجداد کا تعلق پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تھا ، ان کے دادا رام داس سونک 1935 میں گوجرانوالہ سے نیروبی چلے گئے ، دادی سہاگ رانی بھی گوجرانوالہ کی تھیں ، رشی سونک کے والد یش ویر سونک سن 60 کی دہائی میں نیروبی سے برطانیہ چلے آئے جہاں رشی سونک پیدا ہوئے۔
ان کے والد ایک ڈاکٹر اور والدہ فارماسسٹ تھیں ۔ ان کی تعلیم ایک پرائیویٹ سکول ونچسٹر کالج میں ہوئی جبکہ اعلیٰ تعلیم کے لیے وہ آکسفورڈ گئے تھے اور بعد میں سٹینفورڈ یونیورسٹی سے انھوں نے ایم بی اے کیا ۔ سیاست میں آنے سے پہلے انھوں نے سرمایہ کاری بینک 'گولڈمین سیکس' میں کام کیا۔
رشی سُونک سنہ 2015 سے رچمنڈ، یارکشائر سے کنزرویٹو پاٹی کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ۔ رشی سونک کی اہلیہ اکشتا مورتی کا شمار برطانیہ کی امیر ترین خواتین میں ہوتا ہے۔
رشی سونک اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد برطانیہ کے پہلے ایشیائی نژاد وزیراعظم بن جائیں گے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور وہ صرف 45 روز ہی عہدے پر رہیں۔

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
- an hour ago
باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
- 4 hours ago

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 6 hours ago

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 3 hours ago

ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، امن معاہدے کی امید
- 2 hours ago

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 3 hours ago

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 6 hours ago

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 7 hours ago

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 7 hours ago

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 3 hours ago

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 4 hours ago

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 2 hours ago