مکہ مکرمہ :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کو اپنے وفد کے ہمراہ مسجد الحرام میں عمرہ ادا کیا۔وزیراعظم نے اس موقع پر ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کیں۔


وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے جدہ پہنچے تو گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جوالی نے ان کا جدہ ایئرپورٹ پر استقبال کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف اور انکے وفد نے عمرے کی سعدت حاصل کرلی ، وزیرخارجہ بلاول بھٹو، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔ وزیراعظم شہباز شریف کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا۔
قبل ازیں وزیراعظم نے اپنےدورہ کے دوران فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے 25 اکتوبر 2022 کو سعودی عرب کا دورہ کیا۔

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 7 hours ago

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 12 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 12 hours ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 12 hours ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 11 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 8 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 11 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 9 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 8 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 10 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 10 hours ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 7 hours ago