اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض میں اپنے وفد کے ارکان کے ہمراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے دوطرفہ ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پرتبادلہ خیال کیا اور پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلق کومزیدمستحکم بنانے کے لئے اپنے عزم کااعادہ کیا۔
وزیراعظم نے حالیہ تباہ کن سیلابوں کے دوران پاکستان کو امداد کی فراہمی ،خصوصاً سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی کے لئے ریاض اوراسلام آباد کے درمیان فضائی پل کے قیام پر سعودی قیادت کاشکریہ اداکیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمدبن سلمان نے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کودونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اوردنیا کے لئے انتہائی اہم قراردیا۔
اس سے قبل وزیراعظم نے مستقبل میں سرمایہ کاری کے اقدامات کے بارے میں کانفرنس سے بھی خطاب کیا اور ٹیکنالوجی کی دنیامیں ترقی کے لئے پاکستانی نوجوانوں کو شرکت کے قابل بنانے کے لئے اپنی حکومت کی طرف سے دی جانے والی اہمیت پرروشنی ڈالی۔
انہوں نے عالمی برادری کودعوت دی کہ وہ پاکستان کے تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین کی صلاحیتوں سے استفادہ کرے۔
وزیراعظم نے پاکستان آنے والے تمام سرمایہ کاروں کوسہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنی حکومت کے پختہ عزم کابھی اظہارکیا۔
بعدازاں ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ان کی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کے ساتھ ملاقات انتہائی مفیدرہی ۔ انہو ں نے بدلتی دنیا کے تقاضوں کے مطابق پاکستان او ر سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے پراتفاق کیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ انہوں نے محمدبن سلمان کوبتایا کہ پاکستان کے عوام انکے آئندہ دورے کے منتظرہیں۔
مل کر پاکستان کو ایک پرکشش سیاحتی مقام بنا نا ہے ، یوسف رضا گیلانی
- 5 گھنٹے قبل
فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے ، دفتر خارجہ
- 5 گھنٹے قبل
معروف پاکستانی اداکار عثمان مختار ان دنوں اپنی اداکاری سے زیادہ کس وجہ سے چرچوں میں ہیں؟
- 3 گھنٹے قبل
افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی پھیل رہی ہے ، گورنر کے پی کے
- 2 گھنٹے قبل
پتلے نوڈل بنا کر چینی شیف نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل
کراچی : کمشنر نے ٹریفک حادثات میں شہریوں کی ہلاکتوں کا نوٹس
- 6 منٹ قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی
- 2 گھنٹے قبل
پانچ روزہ کثیرملکی بحری مشق ''امن،، کا کل سے آ غاز
- 2 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری
- 5 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 12خوارج ہلاک
- 3 منٹ قبل
عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر غیرسرکاری تنظیم پتن نے رپورٹ جاری
- 8 منٹ قبل
یوٹیوبر رجب بٹ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل
- 2 گھنٹے قبل