سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف بڑے میچ سے پہلے قومی کرکٹر فخر زمان ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف بڑے میچ سے پہلے بڑا دھچکا ، پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے سڈنی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فخر زمان کی انجری وہ ہی ہے جو ایشیاء کپ میں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کے سکین کرائے گئے ہیں، وہ کل کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ، فخر زمان نیدر لینڈ کیخلاف رنز لینے کے دوران انجری کا شکار ہوئے ، میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے ۔
ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو کھلا کہ رسک لیا تھا کبھی کبھی اس طرح کے رسک میں کامیابی ملتی ہے کبھی انجری دوبارہ سر اٹھا لیتی ہے ، فخر زمان پر زیادہ رسک نہیں لیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کل سڈنی میں شیڈول ہے۔
واضح رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے مقابلے میں نیدر لینڈز کا مقابلہ زمبابوے سے ہورہا ہے جبکہ اسی میدان پر دوسرے اہم میچ میں بنگلادیش اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 13 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 16 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 14 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 13 گھنٹے قبل





