Advertisement
تفریح

عالمی شہرت یافتہ  گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی آج 48ویں سالگرہ 

ویب ڈیسک : عالمی شہرت یافتہ گائیک، سُروں کے سلطان، استاد راحت فتح علی خان آج اپنی 48 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 9th 2022, 11:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی شہرت یافتہ  گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی آج  48ویں سالگرہ 

راحت فتح علی خان 9 دسمبر  1974 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے ، راحت فتح علی خاں ، فرخ فتح علی کے صاحبزادے اوراستاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے ہیں  ۔

راحت فتح علی خان کم عمری ہی سے اپنے چچا استاد نصرت فتح علی خان کے ساتھ سماع کی محفلوں میں سنگت کرنے لگے تھے ۔ اس زمانے کی تربیت آج استاد راحت فتح علی خان کے قدم قدم پر کام آ رہی ہے ، 2013ء میں بالی وڈ کی اداکارہ و پروڈیوسر پوجا بھٹ نے اپنی فلم ’’پاپ‘‘ میں راحت فتح علی خان کی آواز میں ایک گیت ’’من کی لگن‘‘ شامل کیا تو ہر طرف ان کی آواز کی دھوم مچ گئی ۔

2013ء سے شروع ہونے والا یہ سفر آج بھی پوری توانائی اور مقبولیت کے ساتھ جاری ہے۔

استاد راحت فتح علی خان کو 2019ء میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے موسیقی کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا، انہوں نے اپنے ملک اور خاندان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔  

علاوہ ازیں انہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں کے ٹائٹل سونگ بھی گائے، جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔

دسمبر 2014ء میں اوسلو میں منعقدہ نوبیل پیس پرائز کی تقریب میں صُوفیانہ کلام پیش کر کے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ، وہ دنیا بھر میں اپنی موسیقی کا جادو جگا چکے ہیں  اور بہت سے عالمی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں ۔

Advertisement
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ

  • 2 گھنٹے قبل
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے  حکومت کا بڑا اعلان

شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں  میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار

  • 6 گھنٹے قبل
کل تحریری مطالبات  پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی  مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ

کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ

  • 5 گھنٹے قبل
امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا

امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا

  • 6 گھنٹے قبل
(ن)  لیگ  کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد

(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد

  • 5 گھنٹے قبل
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان

سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان

  • ایک گھنٹہ قبل
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان

بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان

  • 4 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس  حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل

جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل

  • 5 گھنٹے قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی

بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی

  • 2 گھنٹے قبل
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ

  • 21 منٹ قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک

تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement