جی این این سوشل

پاکستان

بلوچستان ہائیکورٹ: اعظم سواتی کیخلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرنیکا حکم

کوئٹہ : بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان ہائیکورٹ:  اعظم سواتی کیخلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرنیکا حکم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کے خلاف درخواست پر سماعت بلوچستان ہائیکورٹ میں ہوئی ۔ اعظم سواتی کے بیٹے نے اپنے والدکے خلاف مقدمات ختم کرنے کی درخواست دائرکی تھی۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں  درج پانچوں مقد مات ختم کرنے کا  حکم دے دیا ۔  

عدالت نے کوئٹہ پولیس کو  سینیٹر اعظم  سواتی کو رہاکرنے کا حکم دے دیا ۔ 

خیال رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف کچلاک، حب، ژوب، سمیت پانچ علاقوں میں ایف آئی آرز درج تھیں ۔ 

دو روز قبل بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ  4 دسمبر کو کوئٹہ کی مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کے کیس میں گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

2 دسمبر کو سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے اسلام آباد سے اپنی تحویل میں لے کر بلوچستان منتقل کیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل ہی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

پاکستان

پولیس نے بلیو ایریا  پی ٹی آئی کارکنوں سے خالی کروا لیا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیو ایریا اس وقت مکمل طور پر کلیئر کروا لیا گیا ہے، علاقہ کلیئر کروانے کے بعد اس وقت وہاں  کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس نے بلیو ایریا  پی ٹی آئی کارکنوں سے خالی کروا لیا

رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے بلیو ایریا  پی ٹی آئی کارکنوں سے خالی کروا لیا ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیو ایریا اس وقت مکمل طور پر کلیئر کروا لیا گیا ہے، علاقہ کلیئر کروانے کے بعد اس وقت وہاں  کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا۔

مظاہرین کو پمز اہسپتال کے پاس تک دھکیل دیا گیا،رینجرز کی بھاری نفری مظاہرین کو پیچھے بھگانے میں مصروف عمل،بسوں پر مشتمل پنجاب پولیس کی اضافی نفری ڈی چوک پہنچا دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خیر پور: کالج لیب میں تجربے کے دوران دھماکے سے پروفیسر سمیت 4 افراد زخمی

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے  پروفیسر امجد میتلو اور اسٹنٹ حبیب اللہ  کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ابھی تک اسپتال میں زیرعلاج ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیر پور: کالج لیب میں تجربے کے دوران دھماکے سے پروفیسر سمیت 4 افراد زخمی

سندھ کے ضلع خیرپور کے ایک گورنمنٹ کالج کی لیب میں سائنسی تجربے کےدوران  دھماکہ ہوا جس  کے نتیجے میں ایک پروفیسر اور 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔
کالج انتظامیہ کا کہنا  ہے کہ کیمسٹری کے پروفیسر امجد میتلو لیب میں  طلبہ کو میزائل نما گاڑی کا تجربہ کروا رہے تھے جس دوران اچانک زوردار دھماکہ ہو گیا،  جس سے پروفیسرسمیت 4 طلبہ زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے دوران زخمی ہونے والے افرااد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے  پروفیسر امجد میتلو اور اسٹنٹ حبیب اللہ  کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ابھی تک اسپتال میں زیرعلاج ہیں،جبکہ چاروں طلبہ معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے . 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، 3 خوارجی ہلاک

خارجی گروہ پاک افغان سرحد سے ملک میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا ، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، 3 خوارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سےخوارجی گروہ کی ملک میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے علاقے  حسن خیل سے خارجیوں کا گروہ  ملک میں  داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا، جس پرسیکیورٹی فورسزنے  کارروائی کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی کوشش کوناکام بنا دیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاکستان مستقل عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے، ہمیں امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال نہیں کرنے دے گی،ان کا مزید کہنا تھا کہ  سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll