جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

محمد خان بھٹی کا وزیراعلیٰ آفس سے تبادلہ کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محمد خان بھٹی کی خدمات واپس پنجاب اسمبلی کے سپرد کردی گئی ہیں اور محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں محمد خان بھٹی کو اُس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا اور انہوں نے رات کو ہی عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

کھیل

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا

انہیں آج رات دستیاب فلائٹ سے ڈبلن روانہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی ٹیم کے  فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا

قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا، انہیں آج رات دستیاب فلائٹ سے ڈبلن روانہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے انہیں آئرلینڈ روانہ ہونے کے لئے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

محمد عامر کو کلئیرنس دئیے جانے کے بعد ویزہ کی منظوری دی گئی۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ ملنے میں تاخیر پر احتجاج بھی کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کورکمیٹی سے بھی نکال دیا گیا

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو دونوں کمیٹیوں سے نکالا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کورکمیٹی سے بھی نکال دیا گیا

تحریک انصاف نے شیرافضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے بعد کورکمیٹی سے بھی نکال دیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو دونوں کمیٹیوں سے نکالا گیا ۔

عمر ایوب نے شیر افضل مروت کو پارٹی کی کمیٹیوں سے علیحدہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین نے براہ راست کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو سیاسی اور کور کمیٹی سے علیحدہ کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت مقامی صنعتوں کو چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون کی فراہمی کیلئے تیار ہے ، وزیر صنعت

ٹیکس میں اضافے کے حوالے سے خدشات کے جواب میں رانا تنویر حسین نے وفد کو یقین دلایا کہ اس معاملے کو متعلقہ فریقوں کے سامنے اٹھایا جائیگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت مقامی صنعتوں کو چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون کی فراہمی کیلئے تیار ہے ، وزیر صنعت

صنعتوں اور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت مقامی صنعتوں کو چیلنجز سے نمٹنے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے میں تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔و

اسلام آباد میں فروٹ جوس کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کونسل سے کہا کہ وہ ایک جامع تجویز پیش کرے جس کا مقصد برآمدات کو بڑھانا اور حالیہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سفارشات پیش کرنا ہو۔

ٹیکس میں اضافے کے حوالے سے خدشات کے جواب میں رانا تنویر حسین نے وفد کو یقین دلایا کہ اس معاملے کو متعلقہ فریقوں کے سامنے اٹھایا جائیگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll