جی این این سوشل

پاکستان

بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں بجلی بحال کردی ،رات تک ملک بھرمیں بجلی بحال کردی جائےگی: وزیرتوانائی

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرکا کہنا ہےکہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں بجلی بحال کردی ہے، ملک کے تمام پاور پلانٹس چلانا شروع کر رہے ہیں، امید ہےکہ رات تک ملک بھرمیں بجلی بحال کردی جائےگی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں بجلی بحال کردی ،رات تک ملک بھرمیں بجلی بحال کردی جائےگی: وزیرتوانائی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں کوئی خرابی یا حادثہ نہیں ہوا، ایک ایک کرکے ملک کے تمام پاور پلانٹس چلانا شروع کر رہے ہیں، بجلی کا نظام معطل ہونےکی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنادی ہے۔

خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے بھی جزوی طور پر سسٹم بحال کردیا ہے، ہائیڈل سسٹم کو دوبارہ چلانے میں کچھ مشکلات آئی ہیں، ملک کے تمام پاور پلانٹس چلانا شروع کر رہے ہیں، ان پلانٹس کو چلانےکے لیے بھی بجلی درکار ہوتی ہے، پلانٹس چلانے کے لیے فرنس آئل پر بجلی پیدا کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کے نارتھ ساؤتھ نظام میں خرابی ہوئی ہے، صبح 7 بج کر 34 منٹ پرنارتھ ساؤتھ ترسیلی کوریڈور میں وولٹیج کا غیر معمولی اتار چڑھاؤ  آیا، فریکوئنسی میں بھی اتار چڑھاؤ آیاجس سے نیشنل گرڈکی سسٹم فریکوئنسی متاثرہوئی، سسٹم فریکوئنسی متاثر ہونے سے ملک میں بجلی کا وسیع بریک ڈاؤن ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملک میں دستیاب ہر بجلی پلانٹ چلانےکی ہدایت دے دی ہے۔

پاکستان

محسن نقوی کا غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی حوالے سے اجلاس ، سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی کا غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال بارے اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد اور پوری ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے قیام امن اور جرائم پیشہ افراد کی سرکو بی کے لئے ٹاسک سونپ دیئے۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کے دوران ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر اور مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ٹریفک زیادہ جام رہنے والے مقامات کی نشاندہی کرکے قابل عمل حل تجویز کیا جائے، اسلام آباد سیف سٹی کا نظام لاہور سیف سٹی کی طرح جدید تقاضوں سے لیس کرنا ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی

لاہور: پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی۔

پاکستان نے کیویز کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا ، کیویز ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔

 

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔


پاکستان کے کپتان بابر اعظم 69 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، فخر زمان 43 اور عثمان خان 31 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ افتخار احمد نے 6 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب نے آؤٹ ہونے سے قبل 1 رن بنایا۔


نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم، ایش سوڈھی، بین سیئرز، ولیم اورورک اور زیک ایونز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دستے:

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر شامل ہیں ۔ 

نیوزی لینڈ: مائیکل بریسویل (c)، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ)، ایش سودھی شامل ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ کا ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کا ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے ملک بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے حکمنامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنےکا حکم دیتے ہوئے پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسیج شائع اور نشر کرنے کا بھی کہا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں، متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں۔

حکم نامے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور کے ایم سی کے وکیل کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم نامے میں سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر قبضے اور تجاوزات ہیں، قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے کہ اس کی اپنی پراپرٹی کے سامنے قبضہ کرنا اس کا حق ہے،  لوگوں نے فٹ پاتھوں پر جنریٹرز تک لگا دیئے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ شہریوں کی آزادنہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں، سرکار کے اخراجات کے لیے ٹیکس دینے والے عوام کے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بینچ کئی روز سے کراچی رجسٹری میں شہر قائد میں تجاوزات اور نالہ متاثرین سے متعلق درخواستوں کی سماعت کر رہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll