لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں کو رونا صورتحال خطرناک ہونے لگی ، شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد تک پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کے پیش نظر حکومت نےمزید سو وینٹی لیٹر پنجاب کے لیے پہنچا دیئے ہیں،اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت برائے پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ تیسری لہر میں مریض بڑھنے سے وینٹی لیٹرز کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 100 میں سے 50 وینٹی لیٹرز لاہور کو دئیے گئے ہیں ، باقی پنجاب کے مختلف اضلاع میں تقسیم کردیئے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ وینٹی لیٹرز بیڈز کی تعداد بھی بڑھائی جائے گیاور اسپتالوں کی صلاحیت اورگنجائش کو بھی مزید بڑھارہے ہیں۔ لاہور میں 19وینٹی لیٹر اور 30 فیصد آکسیجن بیڈ دستیاب ہیں، پنجاب میں کورونا بیڈ پر 70 فیصد مریض داخل ہیں اور 30 فیصد دستیاب ہیں۔
صوبائی وزیر صحت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں لاک ڈاون مزید سخت کرنے پر غور کیاجا رہا ہے ، رمضان المبارک میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایاجائےگا، جس مارکیٹ میں ایس اوپیزپر عمل نہیں ہوگا اسے بند کردیا جائے گا، ساٹھ سال سے زائد کے بزرگ رمضان میں مساجدمیں نہیں جائیں گے ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 29 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جن میں میو اسپتال میں 14 ، جناح اسپتال میں 6 ، جنرل اسپتال میں 4 ، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز (3) اور ایک نجی اسپتال میں 3 مریض شامل ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے کوویڈ 19 پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر لوگوں کے خلاف 704 مقدمات بھی درج کیے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید58 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار501ہوگئی ہےجبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 25ہزار 602ہو گئی ہے ۔ ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد75 ہزار 266ہے ۔ملک بھر میں کورونا کی شر ح 10.29 فیصد رہی۔
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 8 hours ago

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- a day ago

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- a day ago
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- a day ago
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 7 hours ago
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- a day ago

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- a day ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 hours ago
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- a day ago

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 8 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- a day ago
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 8 hours ago





