Advertisement
پاکستان

نیب مریم نوازکی گرفتاری سے 10روزقبل آگاہ کرے ، لاہورہائیکورٹ

لاہور :لاہور ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری سے 10 روزقبل آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Apr 13th 2021, 5:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جاتی امرا اراضی کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ لیگی نائب صدر مریم نواز اور نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر فیصل بخاری بھی بینچ کے روبرو پیش ہوئے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے، 10 اپریل کو جواب جمع کرایا گیا تھا۔  عدالت نے نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے 10 روز قبل آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے  ان کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک و شبہ نہیں نیب سیاسی انتقام کا ادارہ ہے ، عمران خان جس کا مقابلہ نہیں کرسکتا نیب ان کے پیچھے پڑ جاتاہے،یہ  حکومت اور ان کی طاقت ختم ہو رہی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کی فتح تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، ڈسکہ کے عوام کومبارکباد پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ جس کی طاقت ختم کرنےکا دعویٰ کرتے تھے اس نے لندن میں بیٹھ کر انہیں شکست دی، مسلم لیگ ن نے ریاستی مشینری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ فروری میں یہ دھاندلی کرکے بھی نہیں جیت سکے، مسلم لیگ ن کو دبانے اور ختم کرنے کی کوشش کی گئی، یہ میدان میں آئے تو عوام کے ووٹوں نے الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کردیا۔ہر فورم پر شکست کھانے کے بعد انہیں عوام کے میدان میں آنا پڑا، یہ مجھے لانگ مارچ کے دن گرفتار کرنا چاہتے تھے ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین نواز شریف ، مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کی کردار کشی کرتے تھے، مسلم لیگ ن کو توڑنے کے لیے پانچ سال لگا کر سرتوڑ کوشش کی گئی۔ پی ڈی ایم قائم ہے جو جماعتیں ہیں وہ بہت کمٹٹڈ ہیں اور پی ڈی ایم کا مقصد عوام کو ریلیف دینا اورملکی سمت درست کرنا ہے۔ مولانا فضل الرحمن بلاول بھٹو کے خط کا جواب دیں گے۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے جاتی امرا اراضی کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے 12 اپریل تک عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی ۔ مریم نواز کو منی لانڈرنگ اور رائیونڈ میں اراضی کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کے سلسلے میں نیب کی دو انکوائریز کا سامنا ہے۔

Advertisement
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 5 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 5 days ago
ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

  • 18 hours ago
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

  • a day ago
حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

  • 18 hours ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 5 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 5 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 4 days ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 4 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 4 days ago
Advertisement