Advertisement
علاقائی

این سی او سی نے پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے پنجاب حکومت کی تجویز پر 2 ہفتوں کا لاک ڈاؤن لگانے سے انکار کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 13th 2021, 5:33 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں این سی او سی کا خصوصٰ اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک سے متعلق نئے ایس او پیز پر غور کیا گیا۔دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزارت صحت اور وزارت تعلیم کے سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے  لاک ڈاؤن مزید 2 ہفتے بڑھانے اور لاہور کو مکمل بند کرنے  کی تجویز  پر بھی مشاورت کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق این سی او سے نے پنجاب حکومت کی دوہفتوں کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔اجلاس میں صورتحال کو دوسے تین دن تک مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔روان ہفتے جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن بارے فیصلہ کیا جائے گا۔  

یاد رہے گزشتہ روز ایوان وزیر اعلی پنجاب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں انسداد کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں عسکری قیادت سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی تھی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے آٹھ اضلاع میں مکمل  لاک ڈاؤن کی سفارشات پیش کی گئیں تھی۔

محکمہ صحت نے کمیٹی کو لاہور میں 14 روز کے مکمل  لاک ڈاؤن لگانے کی سفارشات پیش کیں تھی، اجلاس میں لاہور کے اندر لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی سفارشات بھی پیش کیں گئیں تھی۔

Advertisement
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 2 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 2 دن قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 3 دن قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 3 دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 2 دن قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 11 گھنٹے قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • ایک دن قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 11 گھنٹے قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 9 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 7 گھنٹے قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement