ْہم کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گےٗ ، پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونےکا اعلان
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہم کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے ، پیپلز پارٹی نے احتجاجا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نام نہاد شوکاز نوٹس مسترد کردیا ہے، پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کے عہدیداراحتجاجا مستعفی ہورہے ہیں، ہم عزت اور برابری کے ساتھ سیاست کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان پیپلزپارٹی اسمبلیوں سے مستعفی نہیں ہوگی، جنہوں نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینا ہے وہ مستعفی ہوجائیں۔ اسمبلیوں سے استعفیٰ ایٹم بم کی طرح آخری ہتھیار ہونا چاہیے ، یہ موقف ہمارا کل بھی تھا اورآج بھی ہے، سینیٹ الیکشن،ضمنی انتخابات میں عوام نے بتادیا کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ ہیں حکومت کے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شوکازنوٹس دینے کاکسی پی ڈی ایم عہدیدارکااختیارنہیں تھا، اے آرڈی اورماضی کے اتحادوں میں کبھی کسی کوکوئی شوکازنوٹس نہیں دیا گیا، پنجاب میں مک مکاکیاگیا ، پی ڈی ایم کے ایکشن پلان کی خلاف ورزی پرکسی کونوٹس نہیں دیا گیا ، گلگت بلتستان میں اقلیتی جماعت ہوتے ہوئے اپوزیشن لیڈرکاعہدہ لیا کسی کوشوکاز نوٹس نہیں دیا گیا۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ عزت اور برابری کے ساتھ سیاست کرنا جانتے ہیں اور کرتے رہیں گے، اے این پی کے ساتھ ہیں، حکومت کو آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے نہ بیٹھنے دیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کےدرمیان ورکنگ ریلیشن شپ ہونی تاکہ پارلیمان کے اندر اور باہر مل کر حکومت کی مخالفت کریں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں نے بنائی ہے اور اس کی بنیاد میں نے رکھی ہے، اے این پی اور پی پی کے بغیر پی ڈی ایم نہیں ہوگا، نہیں سمجھتا وہ جمہوریت یا اپوزیشن کے مفاد کے لیے ایک قدم ہوگا، اس لیے اپوزیشن کو ورکنگ ریلیشن شپ رکھنا ہوگی، اپوزیشن کی ذمہ داری ہےکہ حکومت کی مخالفت کرتے رہیں لیکن ہم کسی صورت عزت اور برابری پر کمپرومائز نہیں کریں گے، جب تک اے این پی کو معافی نہیں دی جاتی تب تک آگے جانے کاطریقہ کار بہت محدود ہے، سمجھتا ہوں کہ ہمارے اور اے این پی کے تحفظات بہت ذمہ داری سے دور کیے جائیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی عوام دشمن ڈیل کی پہلے دن سے مخالفت کی ہے۔یہ ڈیل پاکستان کے عوام اور مجموعی طور پر معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کے حوالے سے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کے غریب عوام پر بوجھ پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور ہماری پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان کو اس اقدام سے نکلانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی-آئی ایم ایف ڈیل سے خود کو الگ رکھنا چاہیے۔ ڈیل پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے جو اس کی مختاری کو خطرے میں ڈال دے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ متنازع مردم شماری کی ہم شروع سے مخالفت کرتے آرہے ہیں،الیکشن کے بروقت انعقاد کے لئے مردم شماری کے نتائج کومشروط طورپرمنظورکیا،جیسے شفاف الیکشن ضروری ہیں،ایسے ہی شفاف مردم شماری بھی ضروری ہے ،حلقہ بندی کا تعین، وسائل کی تقسیم مردم شماری کے نتائج پرہوتی ہے، جوہمارا حق مارنا چاہتے ہیں وہ مردم شماری کے نتائج قبول کرکے ہی کرسکتے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ سب جماعتوں نے تسلیم کیا تھا کہ نتائج کا 5 فیصد آڈٹ ہوگا،مردم شماری میں گنتی درست نہیں ہوئی، مردم شماری کا معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لایا جائے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا کتنا سستا ہوا؟
- 2 hours ago

تجارتی کشیدگی کے سائے میں بھارت اور امریکا کے مذاکرات کل دہلی میں ہوں گے
- an hour ago

ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طور پر سمندری راستے سے ایران جانے والے 22 افراد گرفتار
- 3 minutes ago

افغانستان کو بڑا دھچکا،اہم فاسٹ باؤلر ایشیا کپ کے باقی میچوں سے باہر
- 26 minutes ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت
- 2 hours ago
ٹی20 ایشیا کپ: متحدہ عرب امارات کی عمان کے خلاف بیٹنگ جاری
- 29 minutes ago

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 2 minutes ago

میرا معاملہ حسن زاہدسے طے ہوگیا، اپنا کیس واپس لیتی ہوں ، سامعہ حجاب
- an hour ago

خیبر پختونخوا میں مزید2 پولیو کیس رپورٹ ،رواں سال ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہوگئی
- 42 minutes ago

پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ،مگر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی
- 2 hours ago

مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ ، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
- an hour ago

ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف ہراساں کرنے کی شکایت درج کرادی
- 2 hours ago