عمران خان جیل بھرو تحریک پر جلد یو ٹرن لیں گے،شرجیل میمن


وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک پر جلد یو ٹرن لیں گے۔ایک شخص 8 مہینے سے عوام کو بے وقوف بناتا رہا کہ آمریکا نے ان کے خلاف سازش کی،عمران خان پر آرٹیکل 6 دو سو فیصد لاگو ہوتا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا ہےکہ ایم کیو ایم اتحادی جماعت ہے،ان کے تحفظات کو دور کرنا ہماری ذمہ داری ہے،ایک شخص 8 مہینے سے عوام کو بے وقوف بناتا رہا کہ امریکا نے ان کے خلاف سازش کی،اب عمران خان پر آرٹیکل 6 دو سو فیصد لاگو ہوتا ہے،اسپیکر اور صدر پاکستان پر بھی لاگو ہوتا ہے،پاکستان کی تاریخ کا واحد وزیر اعظم ہے، جس کو پارلیمنٹ نے دکھے دے کر نکالا،اسپیکر نے آئین کو بلڈوز کیا،10منٹ کے بعد خبر آئی کہ عمران خان نے اسمبلی تھوڑ دی،عمران خان قومی مجرم ہے
آج ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،اس میں اہم فیصلے ہوئے،پبلک ٹرانسپورٹ پاکستان کا اہم مسئلہ ہے،مہنگائی ہے،اس صورتحال میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی ترجیح ہے کہ عوام کو اس صورتحال میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف زرداری نے سخت ہدایت دی ہیں کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے،وزیر اعلیٰ سندھ نے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کو اپروچ کیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ ہماری ای وی بسیں بھی چل رہی ہیں،الیکٹرک بس سروس کی نئی بہت بڑی فلیٹ کراچی پورٹ پر پہنچ گئی ہے،17فروری کو پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آپریشن شروع کرنے جا رہے ہیں،سکھر کی عوام کو دنیا کی بہترین سروس میسر آجائے گی،لاڑکانہ ، حیدرآباد اور کراچی کے بعد اب سکھر میں شروع کر رہے ہیں
18 فروری کو پیپلز بینک بس سروس حیدرآباد میں بھی شروع کی جائے گی،کراچی میں پنک بس سروس کو بڑی پذیرائی ملی ہے،پاکستان چند ممالک میں شامل ہے ، جہاں خواتین کے لیے علیحدہ بس سروس موجود ہے،20 فروری کو پنک بس سروس تین نئے روٹس شروع کرنے جا رہے ہیں،روٹ ون پنک بس سروس میں پنک بس سروس میں بسوں کی تعداد بڑھا رہے ہیں،روٹ 2 پر نارتھ کراچی سے انڈس ہاسپٹل کورنگی پر بھی پنک بس سروس شروع کر رہے ہیں،روٹ 10 نمائش سے سی ویو تک بھی پنک بس سروس شروع کر رہے ہیں۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ 23 اضلاع میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں 22 لاکھ افراد کو گھر بنا کر دی رہی ہے ، یہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا ،کسانوں کو 5 ، 5 ہزار روپے فی ایکڑ دیئے جا رہے ہیں،سڑکیں بنائی جا رہی ہے،نہری نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے،یہی فلاحی ریاست کا کام ہے،

اسٹیٹ بینک نے ہاسی دیوی کے 200 ویں یومِ پیدائش پر200 روپے کا نیا سکہ جاری کردیا
- a day ago

پاکستان کے رانا عرفان کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا
- 2 days ago

ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس اینڈ پینکریشن چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 7 hours ago

سی ڈی اے نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سیل کردی
- 7 hours ago

اسلام آباد: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس
- a day ago

ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: کویتی وزارتِ دفاع
- 2 days ago

کراچی: گرنے والی بلڈنگ کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی
- a day ago

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا
- 2 days ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود پاکستانی خلانورد سے براہِ راست گفتگو
- 11 hours ago

وزیراعظم کا مشترکہ دفاع کے مکہ اتحاد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 12 hours ago

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان 15 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر
- a day ago

ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا
- 2 days ago




