جی این این سوشل

دنیا

سمندری طوفان گیبریل: نیوزی لینڈ میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے

بعض علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سمندری طوفان گیبریل: نیوزی لینڈ میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے شمال میں سمندری طوفان گیبریل کے ٹکرانے سے تقریبا 46,000 گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔حکام نے شدید بارش اور آندھی کی وارننگ جاری کی ہے اور سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

کیونکہ گیبریل شمالی جزیرے کے قریب ہے۔یہ آکلینڈ اور آس پاس کے علاقوں کو ریکارڈ بارشوں کی زد میں آنے کے چند ہفتوں بعد آیا ہے جس نے سیلاب کو جنم دیا اور چار افراد کی جان لے لی۔

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرس ہپکنز، نے امدادی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا "انتہائی موسمی واقعہ انتہائی موسم کی وجہ سے آیا ہے۔""چیزیں بہتر ہونے سے پہلے خراب ہونے کا امکان ہے۔

"ایمرجنسی مینجمنٹ کے وزیر کیرن میک اینلٹی نے پیر کو ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حکومت ملکی تاریخ میں صرف تیسری بار قومی ہنگامی حالت کا اعلان کرنے پر غور کر رہی ہے۔آکلینڈ سمیت پانچ شمالی علاقوں میں پہلے ہی ہنگامی حالت کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ 

پاکستان

معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشانہ عبرت بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

بلوچستان میں کسی بھی دہشت گرد کو رعایت نہیں ملے گی، سرفراز بگٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشانہ عبرت بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ ماہ جو دہشت گردی کے واقعے ہوا، اس میں کسی بلوچ نے نہیں بلکہ دہشت گردوں نے معصوم پاکستانی شہریوں کو بسوں سے اتار کر قتل کیا۔

کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں بے گناہ شہریوں کو بسوں سے اتار کر مارا گیا، کسی بلوچ نے کسی پنجابی یا پٹھان کو نہیں مارا، یہ دہشت گرد ہیں انہوں نے پاکستانیوں کو شہید کیا ہے، مٹھی بھر دہشت گرد سافٹ ٹارگٹ کو ڈھونڈتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بناتے ہیں، بلوچستان میں کسی بھی دہشت گرد کو رعایت نہیں ملے گی، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشانہ عبرت بنائیں گے۔ دہشت گرد بے دردی سے لوگوں کو شہید کرتے ہیں، بلوچ ہمیشہ جنگوں میں رہا لیکن تب اقدار اور روایات کے مطابق چیزیں ہوتی تھیں۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اب کی کارروائیاں بلوچیت کے نام پر ہے مگر اس کا بلوچ سے کوئی تعلق نہیں، ان کی ہمت کا اندازہ لگائیں کے ایف سی کے انسٹالمنٹ میں یہ زیادہ کارروائی نہیں کر سکے لیکن یہ معصوم لوگوں کو بسوں سے اتار کر گھر والوں کے سامنے ان کی ٹارگٹ کلنگ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل بلوچستان اسمبلی نے دہشت گردی کی مذمت کی، بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کررہے ہیں، طالبات کو اسکالر شپس پر آکسفورڈ بھجوایا جائے گا، یہ فیصلہ بلوچستان کے لوگوں نے کرنا ہے کہ خدمت کون کر رہا ہے، ہمیں گورننس کے ماڈل کو بہتر کرنا ہے، ہم نے اس سمت جانا ہے جس میں عام بلوچستان کے باسی کو فائدہ ہو، اس کے لیے ہم نے محنت کرنی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مزدی کہا کہ ہم مختلف جگہوں کا دورہ کریں گے اور گورننس کے ماڈل کو بہتر کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان : شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ، چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے

میڈیا ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو ہوگا جس میں شرکت کیلیے رکن ممالک کی طرف سے بھی تصدیق آنا شروع ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان : شنگھائی تعاون تنظیم  کا سربراہی اجلاس ،   چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو پاکستان میں منعقد ہوگا جس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو ہوگا جس میں شرکت کیلیے رکن ممالک کی طرف سے بھی تصدیق آنا شروع ہوگئی ہے۔

ایس سی او کے اجلاس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے جس کے لیے وہ 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت اور روس کی جانب سے ابھی تک پاکستان کو شرکت کی تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینیٹ کمیٹی میں اسلام آباد میں بلااجازت جلسے کرنے پر 3 سال قید کا بل منظور

بل کے مطابق اسلام آباد کے موضع سنگجانی یا کسی بھی ایسے علاقے میں جلسہ جلوس کیا جا سکے گا جہاں حکومت اجازت دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینیٹ کمیٹی میں اسلام آباد میں بلااجازت جلسے کرنے پر 3 سال قید کا بل منظور

اسلام آباد میں بلا اجازت جلسے کرنے پر 3 سال قید کا بل سینیٹ کمیٹ میں منطورکر لیا گیا۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، کمیٹی نے دارالحکومت میں پرامن جلسے جلوس کے انعقاد کے بل سمیت چار بلوں کی کثرت رائے سے منظوری دیدی جبکہ ایک بل موخر کر دیا۔ منظور کیے گئے بل کے تحت حکومتی اجازت کے بغیر اسلام آباد میں جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شرکت کرنے والوں کو 3 سال تک قید کی سزا دی جاسکے گی۔

سینیٹ کمیٹی سے منظور بل کے مطابق اسلام آباد کے موضع سنگجانی یا کسی بھی ایسے علاقے میں جلسہ جلوس کیا جا سکے گا جہاں حکومت اجازت دے گی، حکومتی اجازت کے بغیر کے جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شامل ہونیوالوں کو تین سال تک جیل میں ڈالاجاسکے گا۔

بل پر بحث کرتے ہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا مذکورہ بل اسلام آباد کی حد تک نافذالعمل قانون سازی سے متعلق ہے، جہاں آج بھی مختلف مظاہروں اور احتجاج کے پیش نظر اہم مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے مسدود کردیئے گئے ہیں اور جس کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں عوامی جلسوں کی ایک جگہ مختص کردی جائے گی، جہاں احتجاج کیا جاسکے، بل متعارف کرانے کا مقصد ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کو قانون کے مطابق بنایا جاسکے۔

 سینیٹر سیف اللہ ابڑونے کہا آئین میں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے،کل کشمیر ہائی وے پر جو ہوا ان کو ویسے ہی اٹھانا چاہیے تھا جس طرح سینیٹر مشتاق کو اٹھایا گیا۔

کمیٹی نے سینیٹر مشتاق احمد کی غیر قانونی گرفتاری اور ان کے اہل خانہ سے رواں رکھے جانے والے رویے کے بارے میں وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll