شیخ رشید احمد کے این اے 62 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض مسترد


شیخ رشید احمد کے این اے 62 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض مسترد ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔
وکیل سردار رازق خان شیخ رشید احمد کی جانب سے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے۔جہاں انہوں نے جیل سے جاری شیخ رشید احمد کا خط ریٹرننگ افسر کو پیش کیا جس کے بعد ریٹرننگ افسر نے این اے 62 سے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔
شیخ رشید نے جیل سے ریٹرننگ افسر کو لکھے گئے خط میں کہا تھا براہ مہربانی میری پارٹی کو قلم دوات کا نشان فراہم کیا جائے، عوامی مسلم لیگ کا این اے 62 سے امیدوار ہوں اور خود پیش ہونا چاہتا ہوں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے ملی بھگت سے مجھے اسکروٹنی میں شامل ہونے سے روکا۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 راولپنڈی سے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 16 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 21 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 18 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 18 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 21 hours ago



