جی این این سوشل

پاکستان

جنوبی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پی ٹی آئی کی مشاورت مکمل

 صوبائی اسمبلی کے انتخابا ت کیلئے جنوبی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے تحریک انصاف میں مشاورت مکمل کرلی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنوبی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پی ٹی آئی کی مشاورت مکمل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ساؤتھ پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس  ہوا جس میں اسد عمر ،پرویز خٹک عثمان بزاد عون عباس بپی،ڈاکٹر اختر ملک عباس شاہ ،عامر ڈوگر سمیت دیگر شریک ہوئے۔

 تحریک انصاف کے اجلاس میں جنوبی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کے مسائل کا حل صاف وشفاف انتخابات میں ہے۔پارٹی کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہونے والے وفادار کارکنوں کو آگے لایا جائے گا ۔ 

علاقائی

بلوچستان میں کو ئی آپریشن نہیں کرنے جا رہے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس کی ایک بڑی وجہ آفغانستان سے بیٹھ کر آپریٹ کرنا ہے، سیکرٹری داخلہ افغانستان جاکر سارے ثبوت دے چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں کو ئی آپریشن نہیں کرنے جا رہے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں کرنے جارہے۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں کرنے جارہے، کے پی کے میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کی ایک بڑی وجہ آفغانستان سے بیٹھ کر آپریٹ کرنا ہے، سیکرٹری داخلہ افغانستان جاکر سارے ثبوت دے چکے ہیں۔

 محسن نقوی نے کہا کہ یہ زیادہ وہی لوگ ہیں جو معاہدے کے تحت چھوڑے گئے تھے، کچے کے لوگوں کا بندوبست کرنا پڑے گا، صوبوں سے بات چیت چل رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضرار ہاشم خان سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وابستہ ذرائع کے مطابق کسی بھی وفاقی سیکرٹری کی براہ راست تقرری کا یہ پہلا کیس ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضرار ہاشم خان سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر

ضرار ہاشم خان کو 2 سال کے لئے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کر دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا تقرر کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضرار ہاشم خان کو کنٹریکٹ پر 2 سال کیلئے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وابستہ ذرائع کے مطابق کسی بھی وفاقی سیکرٹری کی براہ راست تقرری کا یہ پہلا کیس ہے، سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیو نیکیشن کی اوپن مارکیٹ سے کنٹریکٹ پرتقرری کیلئے بذریعہ اشتہار اوپن مارکیٹ سے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں، وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ سلیکشن بورڈ نے امیدوراوں کے انٹرویوز کئے تھے۔

گریڈ 22 کی اس اہم پوسٹ پر تقرری کیلئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد خان چیمہ کی سربراہی میں 5 رکنی سلیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، بورڈ کے دیگر ممبران میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن شیزہ فاطمہ خواجہ، ٗ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ دھاریجو اور سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں حصہ لینا ملک کیلئے فخر کی بات ہے، شاہ محمود قریشی

بانی چیئرمین  پی ٹی آئی اور تحریک انصاف مائنس  نہیں ہوسکتی آج تک مائنس کے جتنے فارمولے لائے گئے سب ناکام ہوئے ہیں، سابق وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان  کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں حصہ لینا ملک کیلئے فخر کی بات ہے، شاہ محمود قریشی

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں حصہ لینا ملک کیلئے فخر کی بات ہے۔

لاہور میں چیل ٹرائل کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 8 ستمبر کا جلسہ پی ٹی آئی کا حق ہے اس میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے، کوئی مانے یا نا مانے  پی ٹی آئی اس ملک کی حقیقت ہے،پی ٹی آئی سے بات کیے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا، بانی چیئرمین  پی ٹی آئی اور تحریک انصاف مائنس  نہیں ہوسکتی آج تک مائنس کے جتنے فارمولے لائے گئے سب ناکام ہوئے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھٹو کبھی پیپلز پارٹی سے مائنس ہوا نا نواز شریف ن لیگ سے مائنس ہوسکا ہے،بانی پی ٹی آئی بھی مائنس نہیں ہوسکتے۔مائنس پی ٹی آئی کی بات کرنے والوں کی عقل پرحیرانی ہوتی ہے۔آج آپ کے دوست ممالک کو کیا پیغام دے رہے ہیں اس کو سمجھیں اور اس مسئلہ کا حل تلاش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کا الیکشن لڑ رہے ہیں یہ پاکستان کے لیے عزت کی بات ہےآکسفورڈ الیکشن کے خلاف بولنے والے تنگ نظری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اسےسیاسی وابستگی سے ہٹ کردیکھنا چاہیئے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ محسن نقوی کا یہ کہنا کہ دہشتگرد صرف ایک ایس ایچ او کی مار ہیں انتہائی افسوسناک ہےانہیں مسائل کا اندازہ ہی نہیں ہے بلوچستان کے جو واقعات ہوئے ہیں وہ افسوسناک ہیں ،مسائل کا حل صرف بات چیت ہے  بلوچستان کا مسئلہ برسوں سے چلتا آرہا ہےمسائل دیکھ کرکہا جاسکتا ہےکہ بلوچستان میں ریاستی پالیسی درست نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll