جی این این سوشل

کھیل

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا ملتان میں رنگا رنگ تقریب سے باقاعدہ آغاز

گلوکارہ آئمہ بیگ نے قومی ترانہ پڑھ کر تقریب کا آغاز کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا ملتان میں رنگا رنگ تقریب سے باقاعدہ آغاز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا ملتان میں رنگ رنگ تقریب سے باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا، گلوکارہ آئمہ بیگ نے قومی ترانہ پڑھا۔تقریب میں ورچوئل ریالٹی کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے، مجموعی طور پر 34 مقابلے ہوں گے

پاکستان

محمود اچکزئی کی شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت

دونوں رہنمائوں کے مابین ہونیوالی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محمود اچکزئی کی شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی اور عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین محمود اچکزئی سے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں کے مابین ہونیوالی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمود اچکزئی کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی گئی ۔ دونوں رہنماؤں نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال میں مذاکرات کی ضرورت پر اتفاق کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

سندھ میں ڈینگی کے 186 کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ سب سے زیادہ ضلع شرقی میں 79 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ ضلع جنوبی 32، ضلع وسطی 29 اور ضلع کورنگی میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ میں ڈینگی کے 186 کیسز رپورٹ

کراچی: ماہ اگست کے دوران سندھ میں ڈینگی کے 186 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ماہ اگست کے دوران سندھ میں ڈینگی کے 186 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 170 کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ سب سے زیادہ ضلع شرقی میں 79 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ ضلع جنوبی 32، ضلع وسطی 29 اور ضلع کورنگی میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ نے مزید بتایا کہ ضلع غربی 9، ضلع ملیر 6 اور ضلع کیماڑی میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں حیدرآباد 10، میرپورخاص 3، لاڑکانہ 2 اور حیدرآباد میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نائب وزیر اعظم 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  ترجمان نائب وزیراعظم برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔    

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر 2024 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے، نائب وزیر اعظم انجیلا رینر سے ملاقات کریں گے، خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے سیکرٹری ڈیوڈ لیمی سے بات چیت کریں گے۔  

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  ترجمان نائب وزیراعظم برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll