پاکستان ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 6 ٹاپ ٹیموں اور میزبان ملک کے بعد بہتر رینکنگ کی ٹیم قرار پائی۔


پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کرلیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈکپ 2024 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 6 ٹاپ ٹیموں اور میزبان ملک کے بعد بہتر رینکنگ کی ٹیم قرار پائی۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے8 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے جب کہ دو ٹیمیں گلوبل کوالیفائر سے آئیں گی، 8 ٹیموں نے جنوبی افریقا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی بنیا د پر کوالیفائی کیا، ہر گروپ کی ٹاپ تین ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔
گروپ ون سے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے براہ راست کوالیفائی کیا جب کہ گروپ ٹو سے انگلینڈ، بھارت اور ویسٹ انڈیز نے براہ راست کوالیفائی کیا۔
بنگلا دیش نے میزبان کی حیثیت سے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا جب کہ پاکستان ان ٹیموں کے بعد بہتر رینکنگ پر موجود ٹیم ہے۔

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 5 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 19 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 6 hours ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- an hour ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago






